سپریم کورٹ نے پیپلز پارٹی کے ہمایوں خان کو نااہل قرار دے دیا

پیر 16 جولائی 2018 13:41

سپریم کورٹ نے پیپلز پارٹی کے ہمایوں خان کو نااہل قرار دے دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2018ء) سپریم کورٹ آف پاکستان نے پاکستان پیپلز پارٹی کے ہمایوں خان کو نااہل قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کو سپریم کورٹ میں انتخابی عذداری کی سماعت ہوئی ،جس کے د وران قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 151خانیوال سے پیپلزپارٹی کے امیداوار ہمایوں خان کو نااہل قرار دے دیا گیا۔ہمایوں خان کو ہائیکورٹ نے نادہندہ ہونے پر نااہل قرار دیاگیا۔جسٹس عظمت سعید نے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دئیے کہ ہمایوں خان کے ذمی13 لاکھ روپے کے واجبات تھے۔جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ ہمایوں خان واجبات کی ادائیگی کے بعد اہل ہو سکتے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں