پیپلز پارٹی کا جلسوں میں گالیاں دینے پر الیکشن کمیشن سے عمران خان اور پرویز خٹک کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

تحریک انصاف کی قیادت کی بدزبانی نے سیاست کو گدلا کر دیا ،الیکشن کمیشن سیاسی مخالفین کیلئے عمران خان اور پرویز خٹک کی غلیظ زبان کا نوٹس لے،عمران خان نے عوام اور پرویز خٹک نے قوم کی مائوں کو گالی دی ہے،مولابخش چانڈیو

پیر 16 جولائی 2018 15:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جولائی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی نے جلسوں میں گالیاں دینے پر الیکشن کمیشن سے عمران خان اور پرویز خٹک کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔ پیپلز پارٹی سیکریٹری اطلاعات مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی قیادت کی بدزبانی نے سیاست کو گدلا کر دیا ،الیکشن کمیشن سیاسی مخالفین کیلئے عمران خان اور پرویز خٹک کی غلیظ زبان کا نوٹس لے،عمران خان نے عوام اور پرویز خٹک نے قوم کی مائوں کو گالی دی ہے۔

پیر کو اپنے ایک بیان میں پیپلز پارٹی سیکریٹری اطلاعات مولابخش چانڈیو نے کہا کہ تحریک انصاف کی قیادت کی بدزبانی نے سیاست کو گدلا کر دیا ہے،الیکشن کمیشن سیاسی مخالفین کیلئے عمران خان اور پرویز خٹک کی غلیظ زبان کا نوٹس لے،عمران خان سے پرویز خٹک تک جو زبان استعمال ہو رہی ہے اس سے ان کی تربیت کا پتا چلتا ہے،عمران خان نے عوام اور پرویز خٹک نے قوم کی مائوں کو گالی دی ہے،ہم اس طرح کی زبان استعمال تو نہیں کرتے لیکن برداشت بھی نہیں کرتے، جلسوں میں گالیوں کے استعمال کا نوٹس نہ لے کر الیکشن کمیشن جانبداری کا مظاہرا کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

مولابخش چانڈیو نے کہا کہ آجکل کے لاڈلے عمران خان کے پاس منشور ہے نہ نظریہ بس گالیوں کا سہارا ہے، پرویز خٹک نے پانچ سال میں کوئی کام کیا ہوتا تو وہ گنواتا گالیاں نہ دیتا،تحریک انصاف کی قیادت غلیظ زبان استعمال کر کے الیکشن عمل کو سبوتاز کرنے کی سازش کر رہی ہے،دہشتگرد سیاسی قیادت اور کارکنوں پر بموں سے اور عمران خان و ہمنوا زبان سے حملے کر رہے ہیں،صاف نظر آ رہا ہے کہ عمران خان حالات خراب کرنا چاہتا ہے۔ پیپلز پارٹی سیکریٹری اطلاعات نے کہا کہ ایک بار پھر الیکشن کمیشن سے مطالبہ کرتا ھوں کہ ایسے بدزبان نام نھادوں کی تقریروں کا نوٹس لیا جائے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں