عمران نیازی کو 22 سال سے چور دروازے کی تلاش ہے،نیئر حسین بخاری

جولائی کے بعد نیازی اقتدار نہیں پاگل خانہ میں ہونگے،عمران یاد رکھے جادو سے ووٹ تبدیل نہیں ہونگے، سیکریٹری جنرل پیپلز پارٹی

پیر 16 جولائی 2018 15:52

عمران نیازی کو 22 سال سے چور دروازے کی تلاش ہے،نیئر حسین بخاری
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جولائی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل سید نیئر حسین بخاری نے کہا ہے کہ عمران نیازی کو 22 سال سے چور دروازے کی تلاش ہے،25 جولائی کے بعد نیازی اقتدار نہیں پاگل خانہ میں ہونگے،عمران یاد رکھے جادو سے ووٹ تبدیل نہیں ہونگے۔

(جاری ہے)

پیر کو اپنے ایک بیان میںپیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل سید نیئر حسین بخاری نے کہا کہ عمران نیازی کو 22 سال سے چور دروازے کی تلاش ہے،نیازی چور دروازے سے اقتدار میں آنا چاہتے ہیں،نیازی کی زبان لڑکھڑا رہی ہے۔25 جولائی کے بعد عمران نیازی اقتدار نہیں پاگل خانہ میں ہونگے۔انہوں نے کہا کہ سیاسی مخالفین کے بعد اب صحافی نیازی کے نشانہ پر ہیں،عمران یاد رکھے جادو سے ووٹ تبدیل نہیں ہونگے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں