العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسزکی سماعت دوسری عدالت میں منتقل کرنے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر

پیر 16 جولائی 2018 15:54

العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسزکی سماعت دوسری عدالت میں منتقل کرنے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2018ء) مسلم لیگ(ن) کے قائد محمد نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث نے العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسزکی سماعت دوسری عدالت میں منتقل کرنے کیلئے درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کردی ۔

(جاری ہے)

ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا پانے والے سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی جانب سے احتساب عدالت میں ایک درخواست دائر کی گئی تھی جس میں اس عدالت کے جج محمد بشیر کی جانب سے فلیگ شپ اور العزیزیہ اسٹیل مل ریفرنس کی سماعت پر اعتراض اٹھایا گیا تھا۔

نوازشریف نے درخواست میں دونوں ریفرنسز کی سماعت دوسری عدالت میں منتقل کرنے کی استدعا کی تھی جسے مسترد کردیا گیاتھا۔خواجہ حارث کے توسط سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ جے آئی ٹی رپورٹ اور گلف اسٹیل ملز سے متعلق عدالت اپنا فیصلہ سنا چکی ہے جبکہ دیگر 2 ریفرنسز میں بھی یہ چیزیں مشترکہ ہیں۔احتساب عدالت کے جج ایون فیلڈ پراپرٹیز ریفرنس کا فیصلہ سنا چکے ہیں اس لئے قانون کا تقاضہ ہے کہ دیگر ریفرنسز کسی اور عدالت کو منتقل کئے جائیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں