ایون فیلڈ ریفرنس فیصلےکیخلاف اپیلوں کی سماعت کل ہوگی
اسلام آباد ہائیکورٹ کا 2 رکنی بنچ کیس کی سماعت کرے گا، سابق وزیراعظم نوازشریف، مریم نوازاورکیپٹن رصفدرکیخلاف فیصلے پراپیل کی سماعت کی جائے گی۔میڈیا رپورٹس
ثنااللہ ناگرہ پیر 16 جولائی 2018 16:06
(جاری ہے)
اسلام آباد ہائیکورٹ کا دو رکنی بنچ کیس کی سماعت کرے گا۔
بنچ میں جسٹس محسن اخترکیانی اور جسٹس گل حسن اورنگزیب شامل ہیں۔ایون فیلڈ ریفرنس میں نوازشریف کو10سال، مریم نواز کو8سال اور کیپٹن ر صفدر کوایک سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ اس سے قبل مسلم لیگ ن نے ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چینلج کیا۔ درخواست میں احتساب عدالت میں ایون فیلڈ ریفرنس کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔ اسی طرح درخواست میں مزید مئوقف اختیار کیا گیا ہے کہ نوازشریف ، مریم نواز اور کیپٹن ر صفدر کی قید بامشقت، جرمانہ اور جائیداد کی قرقی کے حکم کو کالعدم قراردیا جائے۔ اپیل میں جج محمد بشیراور نیب حکام کو فریق بنایا گیا ہے۔ ن لیگی رہنماء بیرسٹر ظفراللہ نے میڈیا کو بتایا کہ ہم نے ایون فیلڈ ریفرنس فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر دی ہے۔ہم نےعدالت سے استدعا کی ہے کہ اپیل کی سماعت جلد از جلد کی جائے۔مریم نواز کے وکیل امجد پرویز کا کہنا تھا کہ احتساب عدالت کا فیصلہ قانون سے متصادم ہے۔ ہمارا کیس بہت مضبوط اورمیرٹ پر ہے۔ دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد سابق وزیر اعظم نواز شریف نے العزیزیہ اور فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنسز کی دوسری عدالت میں منتقلی کی درخواست مسترد کرنے کا احتساب عدالت کا فیصلہ چیلنج کردیا۔خواجہ حارث کے توسط سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ جے آئی ٹی رپورٹ اور گلف اسٹیل ملز سے متعلق عدالت اپنا فیصلہ سنا چکی ہے جب کہ دیگر دو ریفرنسز میں بھی یہ چیزیں مشترکہ ہیں۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ احتساب عدالت کے جج ایون فیلڈ پراپرٹیز ریفرنس کا فیصلہ سنا چکے ہیں اس لیے قانون کا تقاضا ہے کہ دیگر ریفرنسز کسی اور عدالت کو منتقل کیے جائیں۔واضح رہے کہ میاں نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر)صفدر اڈیالہ جیل میں قید ہیں جب کہ تینوں کی جانب سے احتساب عدالت کے فیصلے کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا جا چکا ہے۔ یاد رہے ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا پانے والے سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی جانب سے احتساب عدالت میں ایک درخواست دائر کی گئی تھی جس میں اس عدالت کے جج محمد بشیر کی جانب سے فلیگ شپ اور العزیزیہ اسٹیل مل ریفرنس کی سماعت پر اعتراض اٹھایا گیا تھا۔نوازشریف نے درخواست میں دونوں ریفرنسز کی سماعت دوسری عدالت میں منتقل کرنے کی استدعا کی تھی جسے مسترد کردیا گیاتھا۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پاکستان اور برطانیہ کا تعلیمی شعبے میں تعاون پر تبادلہ خیال
بلدیاتی نمائندوں کو فنڈز فراہم کرنا خوش آئند ہے،فی وارڈ کم ازکم دس لاکھ روپے سالانہ فراہم کیے جائیں،ڈاکٹر ..
آئیسکو نے بجلی کی عارضی بندش کا شیڈول جاری کردیا
ایتھوپیا کے سفیر جمال بیکر عبد اللہ اور وزیر اعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید ..
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
آئیسکو چیف 26اپریل کو فیس بک اور ٹیلی فون پر صارفین کی شکایات سنیں گے
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
متروکہ وقف املاک کی چودہ سو سینتالیس ایکڑ زمین مختلف لوگوں اور اداروں نے گھیری ہوئی ہے
پولیس کے افسران کی پوسٹنگ اب چیف کمشنر کی مشاورت سے ہوگی ،نوٹیفکیشن جاری
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
انجمن تاجران راولپنڈی کینٹ کا ڈی ایس پی کینٹ مرزا جاوید اور ایس ایچ او سلیم قریشی کی کینٹ سرکل تعیناتی ..
(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری