ایف بی آر نے برطانیہ میں پاکستانیوں کی غیرمنقولہ جائیداد کی معلومات حاصل کرلی

پیر 16 جولائی 2018 16:56

ایف بی آر نے برطانیہ میں پاکستانیوں کی غیرمنقولہ جائیداد کی معلومات حاصل کرلی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2018ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے برطانیہ میں پاکستانیوں کی غیرمنقولہ جائیداد کی معلومات حاصل کی ہے۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی طرف سے جاری بیان کے مطابق یہ معلومات تنظیم برائے اقتصادی تعاون وترقی(او ای سی ڈی) اوربرطانیہ کے ٹیکس حکام کی معاونت سے حاصل کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

بیان کے مطابق مزید کارروائی کیلئے ان معلومات کا ایف بی آرمیں جائزہ لیاجارہاہے۔

پاکستان نے ستمبر2016ء اورجون 2017میں تنظیم برائے اقتصادی تعاون وترقی(او ای سی ڈی) کے ٹیکس امور میں باہمی انتظامی تعاون، ٹیکس سے متعلق کثیرالجہتی کنونشن اورمالی اکاونٹس بارے کثیرالجہتی مقتدرہ معاہدہ (ایم سی اے اے ) پردستخط کئے ہیں۔ان معاہدوں پردستخط کے نتیجے میں اب پاکستان کے ساتھ ٹیکس اوردیگرمالیاتی اموربارے معلومات کا تبادلہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں