سینیٹررحمان ملک کا پرویز خٹک کا ڈرگ ٹیسٹ کروانے کا مطالبہ

پی ٹی آئی رہنما کا پیپلز پارٹی،، ورکرز اور جھنڈے کے متعلق بیان قابل مزمت ہے، پرویز خٹک اپنا غیرذمہ دارانہ بیان واپس لیں، کارکنان سے معافی مانگیں، ان کے بیان سے لاکھوں کارکنوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے،ملک میں اچھی حکومت نہ آئی تو ڈالر 140روپے سے زائد کا ہوجائے گا، ایک پارٹی کو ملک بھر میں جلسے کرنے کی چھوٹ، دوسری سیاسی جماعتوں کو داعش کے حملوں کا کہ کر اجازت نہیں دی جا رہی رہنما پیپلز پارٹی کی پارلیمنٹ کے باہر میڈیاسے گفتگو

پیر 16 جولائی 2018 18:06

سینیٹررحمان ملک کا پرویز خٹک کا ڈرگ ٹیسٹ کروانے کا مطالبہ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جولائی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینیٹر رحمان ملک نے چیف جسٹس آف پاکستان سے خیبرپختونخوا کے سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک کا ڈرگ ٹیسٹ کروانے کا مطالبہ کردیا۔رحمٰن ملک نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما کی جانب سے پیپلز پارٹی،، ورکرز اور جھنڈے کے متعلق بیان قابل مزمت ہیملک میں اچھی حکومت نہ آئی تو ڈالر 140روپے سے زائد کا ہوجائے گا، ایک پارٹی کو ملک بھر میں جلسے کرنے کی چھوٹ جبکہ دوسری سیاسی جماعتوں کو داعش کے حملوں کا کہ کر جسلے کرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینیٹر رحمٰن ملک نے چیف جسٹس آف پاکستان سے خیبرپختونخوا کے سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک کا ڈرگ ٹیسٹ کروانے کا مطالبہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ پی ٹی آئی کے رہنما پرویز خٹک اپنا غیرذمہ دارانہ بیان واپس لیں اور کارکنان سے معافی مانگیں، ان کے بیان سے لاکھوں کارکنوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے۔

(جاری ہے)

پارلیمنٹ کے باہر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے رحمٰن ملک نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ایک سینئر رہنما پرویز خٹک کے منہ سے گالیاں گلوچ دینا مناسب نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ سالہا سال پرویز خٹک پیپلز پارٹی کا کارکن رہے اور ان کے گھر پر پیپلزپارٹی کا جھنڈا بھی رہا تھا۔انہوں نے کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پرویز خٹک کے گالم گلوچ سے لگتا ہے کہ وہ نشہ کرتے ہیں کیوں کہ کوئی بھی باشعورشخص عام حالات میں اس طرح کی غیر اخلاقی گفتگو نہیں کرسکتا۔

رحمٰن ملک نے چیف جسٹس ثاقب نثار سے پرویز خٹک کے علاوہ جلسوں میں غیر اخلاقی زبان استعمال کرنے والے تمام سیاسی رہنماؤں کے ڈی این اے ٹیسٹ کروانے کا مطالبہ دواہریا۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی گالم گلوچ کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی اور پرویز خٹک کو ان کی ہی زبان میں جواب نہیں دے سکتی۔انہوں نے کہا کہ جو سیاستدان سیاست میں گالم گلوچ کروا رہے ہیں وہ آنے والی نسلوں کو گمراہ کر رہے ہیں اور پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان بھی پارٹی کارکنان کیلئے غیرمناسب الفاظ استعمال کر چکے ہے۔

رحمان ملک نے ایک سوال کے جواب میں کہا ملک میں اگر اچھی سیاسی جماعت اقتدار میں نہ آئی تو ملک میں استحکام نہیں آئے گا، اب ڈالر کی قیمت 130سے بڑھ کر 140روپے ہوتے ہوئے دیکھ رہاہوں جس سے مہنگائی بیروزگاری بڑھے گی ، انہوں نے کہاکہ ایک جماعت کو ملک میں سیاسی جلسے جلوس کرنے کی مکمل آزادی ہے جبکہ دوسری جانب ملک کی دوسری سیاسی جماعتوں کو داعش کی جانب سے خود کش حملوں کا ڈروا دے کر انہیں جلسے نہیں کرنے دئیے جا رہے

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں