ملک بھر میں عام انتخابات 2018ء کے حوالہ سے الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا میں انتخابی مہم 23 اور 24 جولائی کی درمیانی شب ختم ہو جائے گی، الیکشن کمشن

پیر 16 جولائی 2018 23:34

ملک بھر میں عام انتخابات 2018ء کے حوالہ سے الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا میں انتخابی مہم 23 اور 24 جولائی کی درمیانی شب ختم ہو جائے گی، الیکشن کمشن
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2018ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے کہا ہے کہ ملک بھر میں عام انتخابات 2018ء کے حوالہ سے الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا میں انتخابی مہم 23 اور 24 جولائی کی درمیانی شب ختم ہو جائے گی۔ ای سی پی حکام کے مطابق الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کسی بھی قسم کا مواد سیاسی مقاصد کیلئے شائع یا نشر نہیں کریں گے جو کسی سیاسی جماعت یا انتخابی امیدوار کے حق میں ہو گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ الیکشن ایکٹ 2017ء کے سیکشن 182 کے تحت انتخابات سے 48 گھنٹے قبل رات 12 بجے کوئی شخص، سیاسی جماعت یا انتخابات میں حصہ لینے والا کوئی امیدوار کسی قسم کا عوامی اجتماع منعقد نہیں کر سکے گا اور نہ ہی اس میں شامل ہو گا۔ مزید برآں حلقہ انتخاب میں ووٹرز کو متوجہ کرنے کیلئے انتخابی مہم مکمل طور پر ختم ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جو شخص قانون کی خلاف ورزی کرے گا اس کو قانون کے مطابق 2 سال تک قید یا ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا یا دونوں سزائوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں