احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نواز شریف کے خلاف العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت سے معذرت کر لی

ملزم کے وکیل نے مجھ پر اعتراض کردیا ،سماعت کرنا مناسب نہیں ، اسلام آباد ہائی کورٹ کو جج محمد بشیر کا خط موصول ہو گیا

پیر 16 جولائی 2018 23:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جولائی2018ء) احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نواز شریف کے خلاف العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت سے معذرت کر لی ۔

(جاری ہے)

اسلام آباد ہائی کورٹ کو جج محمد بشیر کا خط موصول ہو گیا میڈیا رپورٹس کے مطابق نواز شریف کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ سنانے والے جج محمد بشیر نے اسلام آباد ہائی کورٹ کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ وہ ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ کر چکے ہیں ۔ العزیزیہ اور فیلگ شپ ریفرنس کسی دوسری عدالت میں منتقل کر دیں اگر چاہیں تو ان کا تبادلہ بھی کر سکتے ہیں ملزم کے وکیل نے بھی مجھ پر اعتراض کر دیا ہے اور اعتراض کے بعد ریفرنس کی سماعت کرنا مناسب نہیں ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں