بلاول بھٹو زرداری کا ملتان دھماکہ کے نتیجہ میں انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار

پیر 16 جولائی 2018 23:58

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2018ء) پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ملتان دھماکہ کے نتیجہ میں انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعہ کے متاثرہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اور ہمیں ان کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے واقعہ کے زخمیوں کو علاج کی بہتر سہولیات فراہمی کا مطالبہ کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے مقامی عہدیداران اور کارکنان کو ہدایت جاری کی ہے کہ متاثرہ خاندانوں اور زخمیوں سے ہر ممکن تعاون کریں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں