جنید صفدر کو پاکستان کیوں لایا گیا ہے؟ ان سے پاکستان میں کیا کام لیا جائے گا؟

معروف صحافی نے جنید صفدر کے بیٹے کی پاکستان آمد کا مقصد بتا دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 17 جولائی 2018 11:21

جنید صفدر کو پاکستان کیوں لایا گیا ہے؟ ان سے پاکستان میں کیا کام لیا جائے گا؟
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 جولائی 2018ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ اب منصوبہ یہ ہے کہ مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر پاکستان آ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز اس وقت شہباز شریف یا کسی اور پر بھی اعتماد نہیں کر رہیں اور اس بات پر انہوں نے اپنے والد نواز شریف کو بھی بتا دیا ہے اور نواز شریف بھی شہباز شریف کے معاملے پر کسی حد تک قائل ہو چکے ہیں۔

ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہاکہ جنید صفدر کو پاکستان لایا گیا ہے، اور اس کی وجہ یہ ہے کہ جنید صفدر اب مسلم لیگ ن کی انتخابی مہم کی قیادت کریں گے ، شہباز شریف کو پھر سائیڈ پر کر دیا جائے گا۔ مریم نواز نے جنید صفدر کو پہلے بھی لانے کی کوشش کی تھی لیکن وہ معاملہ پھر دھبڑ دھوس ہو گیا تھا اور مریم نواز کا خیال تھا کہ جب وہ وزیر اعظم بن جائیں گی تو قسطوں میں ہم آئیں گے۔

(جاری ہے)

لیکن اب یہی موقع ہےکہ جب مریم نواز خود جیل میں ہیں، اسی لیے جنید صفدر کو پاکستان لایا گیا ہے کہ وہ پاکستان آ کر اپنی انتخابی مہم چلائیں گے۔ جنید صفدر کے پاکستان آنے پر مریم نواز کا گروپ جنید صفدر کے ساتھ زیادہ نظر آنا شروع ہو جائے گا۔ اور شہباز شریف کی طرف کم نظر آئے گا ۔ جب جنید صفدر کو بلا لیا گیا ہے تو اب شہباز شریف اور حمزہ شہباز دھبڑ دھوس ہو جائیں گے کیونکہ اگر انتخابی مہم انہوں نے ہی چلانی تھی تو پھر جنید صفدر کو کیوں بلایا گیا ؟ یہ سب کچھ لندن میں ہی طے ہو گیا تھا۔

یاد رہے کہ مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر گذشتہ روز لندن سے لاہور آئے۔ لندن سے لاہور آمد پر لیگی کارکنوں نے ایئرپورٹ پر جنید صفدر کا والہانہ استقبال کیا اور ان پر پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کر تے رہے ۔ جنید صفدر نے ایئرپورٹ پر میڈیا سے کسی قسم کی بات کرنے سے گریز کیا۔ جنید صفدر کی پاکستان آمد پر امکان ظاہر کیا جا رہا تھا کہ وہ آئندہ چند روز میں سیاسی سر گرمیوں کے حوالے سے باقاعدہ پالیسی مر تب ہونے کے بعد سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لیں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں