کیا شہباز شریف نے واقعی اپنے بھائی نواز شریف کو دھوکہ دے دیا ؟

معروف صحافی نے نواز شریف اور شہباز شریف کی اصل کہانی بیان کر دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 17 جولائی 2018 11:56

کیا شہباز شریف نے واقعی اپنے بھائی نواز شریف کو دھوکہ دے دیا ؟
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 جولائی 2018ء) : نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی رﺅف کلاسرا نے کہا کہ شہباز شریف ائیر پورٹ نہیں پہنچ سکے اور وہیں سے اپنی ریلی واپس لے گئے، اس معاملے پر کئی سوالات اُٹھ رہے ہیں اور لوگ کہہ رہے ہیں کہ شہباز شریف کیوں اپنے بھائی کے استقبال کے لیے مجمع اکٹھا نہیں کر سکے۔ رؤف کلاسرا نے کہا کہ کسی کو یہ بات کیوں سمجھ نہیں آتی کہ یہ دونوں بھائی باقاعدہ پورا اسکرپٹ لکھ کر چلتے ہیں۔

اور دونوں بھائی اس لکھے گئے اسکرپٹ کے مطابق ہی چلے ہیں ۔ اگر نواز شریف کو شہباز شریف سے کسی قسم کی بھی کوئی شکایت ہوتی تو وہ جیل میں شہباز شریف سے ملنے سے انکاری ہو جاتے اور ان سے ملاقات نہ کرتے۔ ایک بات ذہن میں رکھیں۔

(جاری ہے)

، یہ جو لوگ کہہ رہے ہیں کہ لاہور ائیر پورٹ پر تو شیر نے دھاڑنا تھا شیر کیوں نہیں دھاڑا؟ کس نے شیر کو دھاڑنے سے پہلے ہی پنجرے میں بند کر دیا ۔

ایسا اچانک نہیں ہوا ، ان کے ساتھ کچھ نہ کچھ دبئی میں بات چیت ضرور ہوئی ہے، رؤف کلاسرا نے کہا کہ شہباز شریف نے اپنی ریلی انارکلی سے مال روڈ اور مال روڈ سے چئیرنگ کراس تک نکالی لیکن ائیر پورٹ نہ پہنچ سکے ، ریلی وہیں پر نعرے مار کر چلی گئی۔ عین ممکن ہے کہ ان کو دبئی میں کچھ آپشنزدئے گئے ہیں اسی وجہ سے یہ دونوں بھائی ایسے چل رہے ہیں، اب انہوں نے سزا کے خلاف جو اپیل کی ہے، آنے والے دنوں میں دیکھتے ہیں کہ کیاہوتا ہے۔

واضح رہے کہ نواز شریف کی لاہور ائیر پورٹ آمد پر ن لیگی رہنماؤں اور کارکنان نے پارٹی قائد کا استقبال کرنا تھا لیکن کوئی ائیر پورٹ نہ پہنچ سکا۔ شہباز شریف کی قیادت میں نکلی ریلی بھی جوڑا پُل تک پہچنی اور وہیں سے واپس چلی گئی جس پر سیاسی حلقوں میں یہ چہ مگوئیاں ہونا شروع ہو گئیں کہ شہباز شریف نے اپنے بھائی نواز شریف دھوکہ دیا ہے اور وہ جان بوجھ کر کارکنان کو ائیر پورٹ نہیں لے کر گئے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں