سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قومی صحت کا اجلاس کل ہو گا

منگل 17 جولائی 2018 12:37

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قومی صحت کا اجلاس کل ہو گا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2018ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قومی صحت کا اجلاس کل بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس کے کمیٹی روم میں ہو گا ۔

(جاری ہے)

اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین میاں محمد عتیق شیخ کریںگے ۔اجلاس میں کمیٹی کو پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل ( پی ایم ڈی سی) کی کارکردگی اور کام کرنے کے طریقہ کار کے حوالے سے کمیٹی کو بریفنگ دی جائے گی جبکہ دیگر امور بھی زیر غور لائے جائیں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں