ملکی معیشت تباہ کرنے والے عبرت کا نشان بن چکے ہیں، چودھری مونس الٰہی کا اجتماعات سے خطاب

منگل 17 جولائی 2018 12:51

ملکی معیشت تباہ کرنے والے عبرت کا نشان بن چکے ہیں، چودھری مونس الٰہی کا اجتماعات سے خطاب
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2018ء) پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما چودھری مونس الٰہی نے کہا ہے کہ ملکی معیشت تباہ کرنے والے عبرت کا نشان بن چکے ہیں۔ اب ماڈل ٹائون سانحہ کے ملزمان بھی کیفرِ کردار کو پہنچیں گے ۔عام انتخابات میں مسلم لیگ اور تحریک انصاف کا اتحاد کامیاب ہو گا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ساروکی، شیخ قریشیاں، چک قاضی، بیگہ، ٹھٹھہ پوڑ، لدھا، ڈالی بانٹھ ، سمن پنڈی ، چک پنڈی ، مچھیانہ ودیگر دیہات میں بڑے انتخابی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

چودھری مونس الٰہی نے مزید کہا کہ ہر گھر میں صاف پانی کی سہولت مہیا کریں گے اور آپ کے بنیادی مسائل گیس اور بجلی کو تر جیحی بنیادوں پر حل کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ پی پی 30 میں جو نئے دیہات شامل ہوئے ہیں ہم تو اس لیے خوش ہیں کہ ہمارے پرانے ساتھی ہمارے ساتھ آ گئے ہیں۔جہاں بھی جا رہا ہوں پر تپاک اور والہانہ استقبا ل ہو رہا ہے جس سے یقین ہو گیا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور آپ کی حمایت سے چودھری پرویز الٰہی تاریخی کامیابی حاصل کریں گے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں