عمران خان نے میرے پاؤں پکڑے اور انہیں سہلایا۔۔۔

ریحام خان نے شادی سے قبل عمران خان سے ہوئی ملاقات سے متعلق بتا دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 17 جولائی 2018 13:36

عمران خان نے میرے پاؤں پکڑے اور انہیں سہلایا۔۔۔
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 جولائی 2018ء) : پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی دوسری سابقہ اہلیہ ریحام خان نے شادی سے قبل عمران خان سے ہوئی ایک ملاقات کا دلچسپ قصہ سنا دیا۔ ریحام خان نے اپنی کتاب میں جہاں کئی انکشافات کیے وہیں انہوں نے یہ بھی بتایا کہ عمران خان نے کیسے غیر معمولی اور ناقابل یقین انداز میں مجھے شادی کی پیشکش کی۔

اپنی کتاب میں ریحام خان نےلکھا کہ ایک دن میں معمول کی ملاقات کے لیے بنی گالہ گئی۔ملاقات کے دوران عمران خان ٹکٹکی باندھ کر میری آنکھوں میں دیکھ رہے تھے،ان کے مسلسل مجھےدیکھنے پر میں نے شرما کر دوسری طرف دیکھا اور انہیں بتایا کہ میرے پاؤں پر مچھر کاٹ رہے ہیں، اگلے ہی لمحے عمران خان کے ہاتھ میرے ٹخنوں پر تھے اور انہوں نے نہایت آہستہ سے میرے ٹخنوں کو ایسے پکڑا ،جیسے میرے پاؤں مچھروں سے محفوظ بنا رہے ہوں، اور اپنے ہاتھ سے مچھروں کے کاٹنے کے نشانات کو سہلایا۔

(جاری ہے)

عمران خان کی جانب سے اس غیر متوقع حرکت پر میں اپنی کُرسی سے اُچھل پڑی، وہ تھوڑا آگے جھُکے جیسے بوسہ دینے لگے ہوں، لیکن پھر انہوں نے ایک آہ بھری اور پیچھے ہٹ گئے۔ ریحام خان نے اپنی کتاب میں لکھا کہ یہی وہ موقع تھا جب عمران خان نے مجھے شادی کی پیشکش کی اور میں نے انہیں جھٹ سے جواب دیا کہ کیا آپ اپنے ہوش میں ہیں؟ ریحام خان کے اس قصے پر سوشل میڈیا صارفین نے حیرانی کا اظہار کیا۔

کتاب میں عمران خان سے شادی سے متعلق تذکرہ کرنے کے ساتھ ساتھ ریحام خان نے عمران خان سے تعلق اور محبت کے بارے میں بھی تذکرہ کیا۔ انہوں نے لکھا کہ کیا مجھے ان سے محبت تھی؟ اس کا مختصر جواب ہے ''نہیں''۔ مجھے عمران سے محبت نہیں ہوئی تھی، کم از کم اس موقع پر تو نہیں۔ مگر میں یقیناً ان سے جُڑ چکی تھی اور اگر میں کہوں تو جھوٹ ہوگا کہ میں ان سے متاثر نہیں تھی۔

ریحام خان نے لکھا کہ ابتدائی چند روز کے دوران عمران مجھ سے پوچھتے تھے : کیا تم مجھ سے اتنی ہی محبت کرتی ہو جتنی میں تم سے کرتا ہوں، ریحام؟۔ اور میں دیانتدارانہ جواب دیتی تھی کہ عمران میں آپ کو ہر گزرتے دن کے ساتھ زیادہ چاہنے لگی ہوں۔یاد رہے کہ ریحام خان کی کتاب ایمازون پر آن لائن فروخت کے لیے پیش کی گئی تاہم ابھی اسے باقاعدہ طور پر شائع کروا کے مارکیٹس میں فروخت کے لیے پیش نہیں کیا گیا البتہ یہ کتاب آن لائن خرید کر پڑھی جا سکتی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں