(ن) لیگ سمیت کچھ جماعتیں انتخابات میں شکست دیکھ کر دھاندلی کا بیانیہ تراش رہی ہیں،فواد چوہدری

منگل 17 جولائی 2018 15:06

(ن) لیگ سمیت کچھ جماعتیں انتخابات میں شکست دیکھ کر دھاندلی کا بیانیہ تراش رہی ہیں،فواد چوہدری
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جولائی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ن لیگ سمیت کچھ جماعتیں انتخابات میں شکست کے واضح آثار دیکھ کر دھاندلی کا بیانیہ تراش رہی ہیں،غیر جانبدارانہ اور شفاف ماحول میں انتخابات کا انعقاد الیکشن کمیشن کا بنیادی آئینی فریضہ ہے، تاریخ میں پہلی مرتبہ ن لیگ کیلئے مشکل ترین مرحلہ یہ ہے کہ تیار میدان میں انکی اپنی مرضی کا ایمپائردستیاب نہیں،انتخابات کے انعقاد سے قبل ہر قسم کے جائز تحفظات کا خاتمہ کمیشن کی ذمہ داری ہے، الیکشن کمیشن صورتحال کی سنگینی کا احساس کرے اور فورا حقیق منظر نامہ قوم کے سامنے لائے۔

(جاری ہے)

منگل کو پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ غیر جانبدارانہ اور شفاف ماحول میں انتخابات کا انعقاد الیکشن کمیشن کا بنیادی آئینی فریضہ ہے،الیکشن کمیشن انتخابات کے شفاف انعقاد پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کرے، ، انتخابات میں شفافیت کے بارے میں بعض سیاسی و صحافتی حلقوں میں اٹھنے والی آوازوں کا تجزیہ کمیشن کی ذمہ داری ہے، فواد چوہدری نے کہا الیکشن کمیشن انتخابات کی شفافیت کے حوالے سے تنقیدی آوازوں کا جامع تجزیہ کرے اور قوم کو بتائے کہ انتخابات میں عدم شفافیت اور غیر منصفانہ ماحول کے دعویدار کس حد تک سچے ہیں، انہوں نے کہا ن لیگ سمیت کچھ جماعتیں انتخابات میں شکست کے واضح آثار دیکھ کر دھاندلی کا بیانیہ تراش رہی ہیں، یہ جماعتیں عوام کی جانب سے ممکنہ طور پر مسترد کئے جانے کو دھاندلی سے منسوب کرنے کیلئے متحرک ہیںن لیگ کیلئے مشکل ترین مرحلہ یہ ہے کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ میدان تیار ہے مگر ایمپائر اپنی مرضی کا دستیاب نہیں، فواد چوہدری نے کہا الیکشن کمیشن بتائے کہیں یہ آوازیں جان بوجھ کر انتخابات متنازعہ بنانے کی کوشش نہیں، ،انتخابات کے انعقاد سے قبل ہر قسم کے جائز تحفظات کا خاتمہ کمیشن کی ذمہ داری ہے، انتخابات کو ملک میں عدم استحکام کا وسیلہ بنانے والوں سے نمٹنا بھی کمیشن ہی کے ذمے ہے، فواد چوہدری نے کہا الیکشن کمیشن صورتحال کی سنگینی کا احساس کرے اور فورا حقیق منظر نامہ قوم کے سامنے لائے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں