پولنگ اسٹیشنزکوایس ایم ایس سروس سے منسلک کرنے کی ہدایت

الیکشن کمیشن کی ہدایت پرآج سے کام شروع ہوجائےگا، اگلے2 روز میں تمام پولنگ اسٹیشنزایس ایم ایس سروس سے منسلک ہوجائیں گے۔ میڈیا رپورٹس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 17 جولائی 2018 16:02

پولنگ اسٹیشنزکوایس ایم ایس سروس سے منسلک کرنے کی ہدایت
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16 جولائی 2018ء) : الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تمام پولنگ اسٹیشنز کوایس ایم ایس سروس سے منسلک کرنے کی ہدایت کردی، آج سے تمام پولنگ اسٹیشنز کوایس ایم ایس سروس سے منسلک کرنے کا کام شروع کردیا ہے، اگلے 2 روز میں تمام پولنگ اسٹیشنزایس ایم ایس سروس سے منسلک ہوجائیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پولنگ سے متعلق کسی بھی قسم کی معلومات پر بات کرنے اور احکامات پہنچانے کیلئے ایس ایم ایس سروس کو شروع کیا ہے۔

اسی لیے ملک بھر میں تمام پولنگ اسٹیشنز کو ایس ایم ایس سروس سے منسلک کرنے کا آج سے کام شروع کردیا گیا ہے۔ جس کے تحت اگلے2 روز میں ملک بھر کے پولنگ اسٹیشنزایس ایم ایس سروس سے منسلک ہوجائینگے۔ ایس ایم ایس سروس سے فوری رابطے کو یقینی بنایا جائے گا۔

(جاری ہے)

اسی طرح تمام پولنگ اسٹیشنز کے عملے کو بھی ایس ایم ایس کے ذریعے کسی بھی پولنگ سے متعلق معلومات کا تبادلہ بھی ہوسکے گا۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے تمام انتخابی اُمیدواروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی پابندی کریں۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے سیکرٹری بابر یعقوب فتح محمد کی صدارت میں ایک اجلاس ہوا جس میں اُمیدواروں اور سیاسی جماعتوں کی عوامی ریلیوں، جلسوں اور انتخابی سرگرمیوں کے انعقاد سے متعلقہ ضابطہ اخلاق بارے غوروخوض کیا گیا۔ یہ اجلاس وزیراعظم ناصر الملک کے گزشتہ روز کے دورہ کوئٹہ میں جاری کی گئی ہدایات کی روشنی میں منعقد ہوا۔

جس میں انہوں نے الیکشن کمیشن کو انتخابی سرگرمیوں ،اورعوامی ریلیوں اور جلسوں سے متعلق الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے بارے میں آگاہی مہم شروع کرنے کی ہدایت کی تھی۔اجلاس میں کیے گئے فیصلہ کے تحت تمام سیاسی جماعتوں اور اُمیدواروں سے عوامی ریلیوں، جلسوں اور انتخابی سرگرمیوں کے انعقاد کے لیے الیکشن کمیشن کے اعلان کردہ ضابطہ اخلاق کی پابندی کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں