اُردو پوائنٹ پاکستان اسلام آباداسلام آباد کی خبریںڈی جی سول ایوی ایشن کی نانگا پربت کی فضائی سیر،مسافر رُل گئے پروازلیٹ ..

ڈی جی سول ایوی ایشن کی نانگا پربت کی فضائی سیر،مسافر رُل گئے

پروازلیٹ ہونے پرمسافروں کا پی آئی اے کیخلاف کارروائی اورہرجانہ دینے کا مطالبہ،پروازمیں تاخیر سے ہماری اگلی فلائٹ بھی نکل گئی۔ خاتون مسافر منیزہ کی گفتگو، ری فنڈ تب بنتا اگرپرواز منسوخ کی جاتی۔ترجمان پی آئی اے

اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16 جولائی 2018ء): اسکردوایئرپورٹ پراحتجاج کرنے والی خاتون مسافر منیزہ نے سول ایوی ایشن سے مطالبہ کیا ہے کہ پی آئی اے کیخلاف کارروائی کی جائے اورمسافروں کو ہرجانہ ادا کیا جائے، پروازمیں تاخیر سے ہماری اگلی فلائٹ نکل گئی۔ ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ ری فنڈ تب بنتا اگر پروازمنسوخ کی جاتی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسکردو ایئرپورٹ پراحتجاج کرنے والی خاتون مسافر منیزہ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے نے وعدے کے باوجود لیٹ ہونے والے مسافروں کومعاوضہ نہیں دیا۔

پی آئی اے کے چیف کمرشل آفیسرنے وعدہ کیا تھا کہ ٹکٹ کے پیسے واپس کیے جائیں گے۔ اسلام آباد پہنچ کر چیف کمرشل آفیسردوستوں کو لے کرغائب ہوگئے۔ اسکردو اسلام آباد پروازمیں تاخیر سے ہماری اگلی فلائٹ نکل گئی۔

(خبر جاری ہے)

جن مسافروں کی اگلی فلائٹ مس ہوئی انہوں نے نئے ٹکٹ خرید کر سفر کیا۔ سول ایوی ایشن پی آئی اے کیخلاف کارروائی کرے اور مسافروں کو ہرجانہ ادا کرے۔

دوسری جانب نانگا پربت کی ایئر سفاری پر ڈائریکٹرجنرل سول ایوی ایشن نے وضاحت کی ہے کہ طیارہ ایئرسفاری پرلے جانے سے میرا کوئی تعلق نہیں۔ پی آئی اے کے سی ای اوکی دعوت پرایئرسفاری گیا تھا۔ پی آئی اے نے کہا تھا کہ وہ ایئرسفاری شروع کررہی ہے۔ ایئر سفاری جانے والی پروازپرمیرے کوئی دوست نہیں تھے۔ تاہم ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہوگی۔ ڈی جی سول ایوی ایشن حسن بیگ نے مزید کہا کہ اسکردو ایئرپورٹ پرمسافروں کی پریشانی کا نوٹس لیا ہے۔

مسافروں سے کہا میں بھی آپ کے احتجاج میں شامل ہوں۔ میں نے ان سے کہا میں چائےنہیں پیوں گا اورآپ کے ساتھ احتجاج میں شامل ہونگا۔ انہوں نے کہا کہ خط لکھ کرپی آئی اے انتظامیہ سے وضاحت مانگی ہے۔ ایئرلائنزکو ریگولیٹ اورمسافروں کے حقوق کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے۔ اگر کوئی رکاوٹ پیدا ہوئی یا فلائٹ لیٹ ہوئی تو یہ پی آئی اے کی ذمے داری ہے۔ اسی طرح ترجمان پی آئی اے مشہود تاجورکا کہنا ہے کہ ایئرسفاری کیلئے ونڈوسیٹس ایلوکیٹ کی ہیں۔

اسلام آباد سے اسکردو کی پرواز میں2 گھنٹے کی تاخیر ہوئی۔ شاید پیغام رسانی میں کوتاہی ہوئی اورمسافروں کو نہیں بتایا گیا۔ ری فنڈ کا معاملہ تب بنتا اگرپرواز منسوخ کی جاتی۔ پرواز مسافروں کو لے بھی گئی اور واپس بھی لائی۔ پرواز کی تاخیر کے باعث یہ سارا معاملہ پیش آیا۔ مسافروں کوہونے والی تکلیف پر معذرت خواہ ہیں۔ واضح رہے اسکردو ایئر پورٹ پرمسافر پرواز کا انتظار کرتے ہوئے تھک گئے لیکن ڈی جی سول ایوی ایشن غلام حسن بیگ دوستوں کے ہمراہ طیارہ لے کر نانگا پربت کی فضائی سیر کرتے رہے۔ مہمانوں میں گلگت بلتستان کے سینیئر وزیراکبر تابان بھی شامل تھے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں -

اسلام آباد شہر کی مزید خبریں