پاکستان نے عالمی عدالت میں بھارتی دہشت گرد کمانڈر کلبھوشن پر تحریری جواب جمع کرادیا

منگل 17 جولائی 2018 18:50

پاکستان نے عالمی عدالت میں بھارتی دہشت گرد کمانڈر کلبھوشن پر تحریری جواب جمع کرادیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جولائی2018ء) پاکستان نے عالمی عدالت میں بھارتی دہشت گرد کمانڈر کلبھوشن پر تحریری جواب جمع کرادیا، پا کستانی جواب 400سے زائد صفحات پر مشتمل ہے، جواب میں بھارت کے تمام اعتراضات اور سوالات کے جوابات دیے گئے ہیں۔منگل کو سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان نے عالمی عدالت میں بھارتی دہشت گرد کمانڈر کلبھوشن پر تحریری جواب دی ہیگ میں واقع عالمی عدالت میںجمع کرادیا۔

(جاری ہے)

کلبھوشن کیس میں عالمی عدالت میں جمع کرائے گئے جوابات میں مجموعی طورپردوسراجواب ہے، پاکستانی جواب 400سے زائد صفحات پر مشتمل ہے۔پاکستان نے اپنے جواب میں بھارت کے تمام اعتراضات اور سوالات کے جوابات دیے ہیں،جواب دفترخارجہ میں تعینات ڈائریکٹر انڈیا ڈاکٹر فاریحہ بگٹی نے جمع کرایا،پاکستان نے کلبھوشن یادیو کیس میں پہلا جواب 13دسمبر2017کو جمع کرایا تھا۔ پاکستان نے اپنا جواب اٹارنی جنرل کی سربراہی میں ماہرین کی ٹیم نے مرتب کیاہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں