وفاقی حکومت نے پہلی سے آٹھویں جماعت تک کے لیے نیا نصاب تیار کرلیا

وزیر اعظم کی مستونگ سانحہ کے متاثرہ نوجوانوں کو تربیتی پروگرام میں شامل کرنے کی ہدایت

منگل 17 جولائی 2018 19:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2018ء) وفاقی حکومت نے پہلی سے آٹھویں جماعت تک کے لیے نیا نصاب تیار کرلیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق نگراں وزیراعظم ناصر الملک کی زیر صدارت وفاقی وزارت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کا جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت یوسف شیخ نے شرکاء کو وزارت کے امور کار پر بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

وزیرتعلیم نے بتایا کہ قومی تعلیمی پالیسی 2018 کو حتمی شکل دے کر قومی سطح پر نصاب کونسل قائم کر دی گئی ہے اور اسلام آباد نصاب میں یکسانیت لانے کیلئے فریم ورک تیا رکیا گیا ہے ،ْ پہلی سے آٹھویں جماعت تک کیلئے نیا نصاب تیار کرلیا گیا ہے۔وزیراعظم نے وزارت کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے مستونگ سانحہ کے متاثرہ نوجوانوں کو تربیتی پروگرام میں شامل کرنے کی ہدایت کی، وزیراعظم نے کہا کہ آرٹیکل25اے پر اس کی روح کے مطابق عمل درآمد کیلئے جامع پلان مرتب کیا جائے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں