الیکشن کمیشن نے امیدواروں کے انتقال کے باعث4صوبائی نشستوں پر انتخابی عمل روکدیا

منگل 17 جولائی 2018 19:30

الیکشن کمیشن نے امیدواروں کے انتقال کے باعث4صوبائی نشستوں پر انتخابی عمل روکدیا
اسلام آباد/لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2018ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 4 صوبائی نشستوں پر انتخابی عمل روک دیا ۔ان حلقوں پر انتخابی شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے مطابق چاروں صوبوں کے ایک ایک صوبائی اسمبلی کے حلقوں پر امیدواروں کے انتقال کے باعث انتخابی عمل روکا گیا ہے، خیبر پختونخوا ہ سے پی کے 78، بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 35 ، پنجاب اسمبلی کے پی پی 87اور سندھ اسمبلی کے پی ایس 87پر انتخابی عمل روکا گیا ہے۔ چاروں حلقوں پر انتخاب عام انتخابات کے بعد ہوگا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں