پیپلزپارٹی کے جھنڈے میرے حوالے سے ویڈیو ایڈیٹ شدہ ہے، پرویز خٹک

میں نے پیپلزپارٹی کے ایک مخصوص شخص کی بات کی جو ووٹ خریدنے کی کوشش کررہا ہے،سابق وزیراعلیٰ کی وضاحت

منگل 17 جولائی 2018 22:39

پیپلزپارٹی کے جھنڈے میرے حوالے سے ویڈیو ایڈیٹ شدہ ہے، پرویز خٹک
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جولائی2018ء) سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے شوشل میڈیا پر وائرل ہونیوالی غیراخلاقی گفتگو پر مشتمل ویڈیو کو من گھڑت قرار دیدیا اور وضاحت کی ہے کہ میں نے پیپلزپارٹی کے ایک مخصوص شخص کی بات کی ہے جو ووٹ خریدنے کی کوشش کررہا ہے ۔پرویز خٹک نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا کہ میرے خلاف میڈیا پر چلنے والی ویڈیو ایڈیٹ کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

میں پیپلز پارٹی میں شامل ایک مخصوص شخص کی بات کر رہا ہوں جو ووٹ خریدنے کی کوشش کر رہا ہے اور میرے لوگوں کیلئے میرا یہ پیغام ہے کہ اپنا ووٹ بیچنا وطن سے غداری کے مترادف ہے۔میڈیا کو سچ دکھانا چاہئے۔ایڈیٹ کئے ہوئے ویڈیو کلپس نہ چلائے جائیں۔واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر پرویز خٹک کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں انہیں یہ کہتے سنا جا سکتا ہے کہ جہاں پی پی پی کا جھنڈا دیکھتا ہوں سوچتا ہوں کہ کسی طوائف کے بیٹے نے لگایا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں