شیخ رشید اور حنیف عباسی نے اپنی اپنی کامیابی کے دعوے کردیئے

70اور 30 کا مقابلہ ہے،شیخ رشید نواز شریف کے چاہنے والی25جولائی کو فیصلہ کریں گے، حنیف عباسی

منگل 17 جولائی 2018 22:39

شیخ رشید اور حنیف عباسی نے اپنی اپنی کامیابی کے دعوے کردیئے
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جولائی2018ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید اور مسلم لیگ ن کے حنیف عباسی نے اپنی اپنی کامیابی حاصل کرنے کا دعویٰ کر دیا، شیخ رشید کہتے ہیں70اور 30 کا مقابلہ ہے حنیف عباسی کہتے ہیں نواز شریف کے چاہنے والی25جولائی کو فیصلہ کریں گے، نجی ٹی وی کے پروگرام مین گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ راولپنڈی میں قلم دوات کا کوئی مقابلہ نہیں ہے عمران خان پورے ملک سے جیتے گا، انہوں نے کہا کہ میرا خیال تھا کہ لاہور مین لاکھ کے قریب لوگ ہوں گے مگر وہاں صرف چند ہزار لوگ نکلے، ن لیگ کی حالات پورے پاکستان میں ایسی ہی ہے اگر نواز شریف کیلئے ہمدردی ہوتی تو آج لاہور کا رخ تبدیل ہوتا، انہوں نے کہا کہ پوری کوشش ہوگی کہ عمران خان وزیراعظم بنے میرے دونوں حلقوں میں قلم دوات کی ایک لاکھ سے زائد ووٹ ہوگی جبکہ حنیف عباسی نے کہا کہ شیخ رشید سے میرا کوئی مقابلہ نہیں ہے،2013ء میں عمران خان انتخابات جیت کر بنی گالہ اور شیخ رشید ایف سیون چلا گیا تھا ہم حلقے میں موجود رہے اور لوگوں کے کام کیے ہیں، انہوں نے کہا کہ کیپٹن (ر) صفدر سے ملنے گیا تھا مگر نواز شریف اور مریم کے ساتھ ابھی ملنے نہیں گیا، ان کا کہنا تھا کہ یہ قید قید نہیں اور سزا سزا نہیں ہے بھٹو کی پھانسی پر مٹھائی بانٹی تھی مگر آج کہتا ہوں کہ یہ سیاہ فیصلہ تھا، حنیف عباسی نے کہا کہ میں سات سال اپنے مقدمہ کا فیصلہ کرنے کیلئے چیختا رہا مگر فیصلہ نہیں ہوا اب کہتے ہیں 21جولائی سے قبل فیصلہ کرں گے تو کر دیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں