عمران خان کا پاکستان اور چین کے مابین اشتراک اور تعاون میں پختگی کی جانب بڑا قدم

تحریک انصاف میں خصوصی "پاک چین تعاون یونٹ" قائم کردیا ڈاکٹر شہزاد وسیم یونٹ کے سربراہ مقرر‘ نوٹی فکیشن بھی جاری

منگل 17 جولائی 2018 23:31

عمران خان کا پاکستان اور چین کے مابین اشتراک اور تعاون میں پختگی کی جانب بڑا قدم
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جولائی2018ء) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا پاکستان اور چین کے مابین اشتراک اور تعاون میں پختگی کی جانب بڑا قدم‘ تحریک انصاف میں خصوصی "پاک چین تعاون یونٹ" قائم کردیا ، پارٹی کے مرکزی رہنما ڈاکٹر شہزاد وسیم یونٹ کے سربراہ مقرر‘ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پاکستان چین کے مابین تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پارٹی میں خصوصی "پاک-چین تعاون یونٹ" قائم کردیا ہے ۔

پارٹی کے مرکزی رہنما ڈاکٹر شہزاد وسیم کو اس یونٹ کا سربراہ مقرر کیا گیا ۔یونٹ کی تشکیل اور ڈاکٹر شہزاد وسیم کی بطور سربراہ تقرری کا باضابطہ نوٹیفکیشن منگل کے روز جاری کر دیا گیا ہے ۔ یونٹ براہ راست چیئرمین تحریک انصاف کی نگرانی میں کام کرے گا۔ یونٹ معاشی، تجارتی اور ٹیکنالوجی کے میدان میں چین سے تعاون کی پختہ راہیں تلاش کرے گا ۔یونٹ کو پاک-چین امور کے ماہرین کی خدمات حاصل رہیں گی ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں