منصفانہ، غیر جانبدارانہ اور شفاف ماحول میں انتخابات کا انعقاد

الیکشن کمیشن کا بنیادی آئینی فریضہ ہے ، وہ انتخابات کے شفاف انعقاد پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کرے ،الیکشن میں شفافیت بارے بعض سیاسی و صحافتی حلقوں میں اٹھنے والی آوازوں کا تجزیہ بھی ای سی پی کی ذمہ داری ہے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و ترجمان فواد چوہدری کا بیان

منگل 17 جولائی 2018 23:31

منصفانہ، غیر جانبدارانہ اور شفاف ماحول میں انتخابات کا انعقاد
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جولائی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و ترجمان فواد چوہدری نے کہاہے کہ منصفانہ، غیر جانبدارانہ اور شفاف ماحول میں انتخابات کا انعقاد الیکشن کمیشن کا بنیادی آئینی فریضہ ہے ،الیکشن کمیشن انتخابات کے شفاف انعقاد پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کرے ،انتخابات میں شفافیت کے بارے میں بعض سیاسی و صحافتی حلقوں میں اٹھنے والی آوازوں کا تجزیہ کمیشن کی ذمہ داری ہے۔

پیر کو اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن انتخابات کی شفافیت کے حوالے سے تنقیدی آوازوں کا جامع تجزیہ کرے۔الیکشن کمیشن قوم کو بتائے کہ انتخابات میں عدم شفافیت اور غیر منصفانہ ماحول کے دعویدار کس حد تک سچے ہیں۔نون لیگ سمیت کچھ جماعتیں انتخابات میں شکست کے واضح آثار دیکھ کر دھاندلی کا بیانیہ تراش رہی ہیں۔

(جاری ہے)

یہ جماعتیں عوام کی جانب سے ممکنہ طور پر مسترد کئے جانے کو دھاندلی سے منسوب کرنے کیلئے متحرک ہیں۔

نون لیگ کیلئے مشکل ترین مرحلہ یہ ہے کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ میدان تیار ہے مگر ایمپائر اپنی مرضی کا دستیاب نہیں۔الیکشن کمیشن بتائے کہیں یہ آوازیں جان بوجھ کر انتخابات متنازعہ بنانے کی کوشش نہیں۔انتخابات کے انعقاد سے قبل ہر قسم کے جائز تحفظات کا خاتمہ کمیشن کی ذمہ داری ہے۔انتخابات کو ملک میں عدم استحکام کا وسیلہ بنانے والوں سے نمٹنا بھی کمیشن ہی کے ذمے ہے۔الیکشن کمیشن صورتحال کی سنگینی کا احساس کرے اور فورا حقیقت منظر نامہ قوم کے سامنے لائے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں