نتخابات میں کامیابی کی صورت میں شہباز شریف اگلے وزیر اعظم ہوں گے-شاہدخاقان عباسی

نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کے خلاف مقدمہ امتیازی انداز میں چلایا گیا-سابق وزیراعظم کی گفتگو

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 18 جولائی 2018 11:50

نتخابات میں کامیابی کی صورت میں شہباز شریف اگلے وزیر اعظم ہوں گے-شاہدخاقان عباسی
مری(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔18جولائی۔2018ء) سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار شاہد خاقان عباسی نے کہا اگر مسلم لیگ (ن) انتخابات میں کامیابی حاصل کرتی ہے تو شہباز شریف اگلے وزیر اعظم ہوں گے، تاہم حتمی فیصلہ انتخابی نتائج کے بعد مشاورت سے کیا جائے گا۔نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے اعلیٰ سطح پر پارٹی میں تقسیم کی باتوں سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ راہنما آئین پر من و عن عمل درآمد کرنے پر تیار ہیں۔

انہوں نے دعوی کیا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر کے خلاف مقدمہ امتیازی انداز میں چلایا گیا۔اپنی بات چیت کے دوران چوہدری نثار کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ سابق وزیر داخلہ کو پارٹی ٹکٹ اس لیے نہیں دیا گیا کیونکہ انہوں نے ایک مرتبہ بھی اس کے لیے درخواست نہیں دی جماعت میں نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز سمیت ہر کوئی ٹکٹ کے لیے درخواست دیتا ہے۔

(جاری ہے)

مخلوط حکومت کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ 2008 میں پیپلز پارٹی کے ساتھ اتحاد ایک ماہ بھی نہیں چل سکا تھا کیونکہ راہنماﺅں کے مزاج میں فرق ہوتا ہے لیکن اگر اس کی نوبت آئی تو انتخابات کے بعد اس معاملے پر تبادلہ خیال ہوسکتا ہے۔سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے حلقے میں اربوں روپے کے منصوبوں کا آغاز کیا اور بجلی کی فراہمی، سڑکوں اور ہسپتالوں کی تعمیر کے لیے بجٹ فراہم کیے اور یہ منصوبے تعمیری مراحل میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ علاقے میں جدید یونیورسٹی کی تعمیر میں حائل تمام رکاوٹیں دور کردی گئی ہیں اور اس سلسلے میں فنڈز بھی منتقل کردیے گئے ہیں، جس کے بعد منصوبے پر جلد کام کا آغاز ہو جائے گا۔شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ حلقے کے عوام کے ساتھ ان کے قریبی تعلقات ہیں لیکن سیکورٹی وجوہات کے باعث یہ مشکل تھا کہ وہ وزیر اعظم ہوتے ہوئے مسلسل علاقے کا دورہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو انتخابات کے لیے ایک جیسا ماحودل فراہم کرنا چاہیے لیکن ایسا کیا نہیں جارہا، تاہم مسلم لیگ (ن) انتخابات میں اپنی کارکردگی کی بنیاد پر حصہ لے رہی ہے۔سابق وزیر اعظم نے مزید کہا کہ ہم نے 11 ہزار میگا واٹ بجلی نظام میں داخل کی، انفرااسٹرکچر بہتر کیا اور دہشت گردی کو ملک سے ختم کیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں