بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں بارے اقوام متحدہ کی رپورٹ مسترد کرنا مایوس کن ہے، ترجمان دفتر خارجہ

بدھ 18 جولائی 2018 13:25

بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں بارے اقوام متحدہ کی رپورٹ مسترد کرنا مایوس کن ہے، ترجمان دفتر خارجہ
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2018ء) پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی طرف سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں بارے اقوام متحدہ کی رپورٹ مسترد کرنے پر مایوسی کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ انکوائری کمیشن کے آزاد جموں کشمیر اور مقبوضہ کشمیر کے دورہ کا خیر مقدم کرتا ہے۔ بدھ کو دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے اقوام متحدہ کی رپورٹ پر بھارت کے مؤقف کے رد عمل میں ترجمان نے کہا کہ بھارت کی طرف سے رپورٹ کا جائزہ لئے بغیر مسترد کئے جانے پر انہیں شدید مایوسی ہوئی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ بھارت او ایچ سی ایچ آر کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے حوالے سے ظاہر کی جانے والی گہری تشویش کے ازالہ میں ناکام رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ انسانی حقوق سے متعلق ہائی کمشنر کے دفتر نے ہائی کمشنر اور ظفر بنگش کے کسی رابطے کی قطعی طورپر تردید کی ہے۔ترجمان نے کہاکہ رپورٹ میں بھارتی پارلیمنٹ، بھارتی سپریم کورٹ اور انڈین ایم ای اے سمیت سرکاری بھارتی ذرائع کا حوالہ دیا گیاہے اور کمیشن کو مقبوضہ جموں کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے توجہ ہٹانے کی بھارت کی مسلسل کوششوں پر تشویش لاحق ہے اور یہ واضح طورپر کہا گیا ہے کہ یہ کشمیر رپورٹ کشمیر کے لاکھوں عوام کے انسانی حقوق سے متعلق ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں