ڈالر کی قیمت میں حالیہ اضافہ سے سرکاری حج سکیم کے حج اخراجات میں ہونے والے اضافہ کا فرق حکومت برداشت کرے گی، ترجمان وزارت مذہبی امور

بدھ 18 جولائی 2018 13:57

ڈالر کی قیمت میں حالیہ اضافہ سے سرکاری حج سکیم کے حج اخراجات میں ہونے والے اضافہ کا فرق حکومت برداشت کرے گی، ترجمان وزارت مذہبی امور
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2018ء) وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ ڈالر کی قیمت میں حالیہ اضافہ سے سرکاری حج سکیم کے حج اخراجات میں ہونے والے اضافہ کا فرق حکومت برداشت کرے گی۔

(جاری ہے)

بدھ کو وزارت مذہبی امور کے ترجمان عمران صدیقی نے اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے حج پالیسی میں اصولی طور پر اس بات کی منظوری دی تھی کہ سرکاری سکیم کے حاجیوں پر ڈالر کی قیمت سے ہونے والے اضافے کی وجہ سے اضافہ اخراجات حکومت برداشت کرے گی۔

اس لئے ڈالر کی قیمت میں ہونے والے حالیہ اضافہ کے اثرات سرکاری سکیم کے حج اخراجات میں اضافہ کا بوجھ بھی حکومت برداشت کرے گی۔ اس لئے سرکاری سکیم کے تحت رواں سال فریضہ حج کی سکیم کے تحت رواں سال فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے حجاز مقدس جانے والے عازمین اس اضافہ کے اثرات سے محفوظ رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں