پی ایس 16 سے تحریک انصاف کے رہنما محمد علی کی نااہلی کا فیصلہ برقرار

پی ایس 16 قمبر شہداد کوٹ سے امیدوار محمد علی اثاثوں سے متعلق وضاحت نہیں دے سکے ،ْعدالت عظمیٰ

بدھ 18 جولائی 2018 14:11

پی ایس 16 سے تحریک انصاف کے رہنما محمد علی کی نااہلی کا فیصلہ برقرار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2018ء) سپریم کورٹ آف پاکستان نے سندھ کی صوبائی اسمبلی کی نشست پی ایس 16 قمبر شہداد کوٹ سے تحریک انصاف کے رہنما محمد علی کی نااہلی کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔

(جاری ہے)

جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ نے پی ٹی آئی رہنما محمد علی کی درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے قرار دیا کہ پی ایس 16 قمبر شہداد کوٹ سے امیدوار محمد علی اثاثوں سے متعلق وضاحت نہیں دے سکے۔سپرہم کورٹ نے محمد علی کی نااہلی کے خلاف اپیل مسترد کرتے ہوئے ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا۔یاد رہے کہ ریٹرننگ افسر نے اثاثے چھپانے کے الزام میں پی ٹی آئی کے محمد علی کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے تھے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں