امریکی اور روسی صدر کے درمیان مذاکرات کا فائدہ دنیا کو ہو گا، نگران وزیر خارجہ

دنیا میں آہستہ آہستہ نئے اتحاد بن رہے ہیں،صورتحال تیزی سے تبدیل ہو رہی ہے،عبداللہ ہارون کا سیمینار سے خطاب

بدھ 18 جولائی 2018 15:46

امریکی اور روسی صدر کے درمیان مذاکرات کا فائدہ دنیا کو ہو گا، نگران وزیر خارجہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جولائی2018ء) نگران وزیر خارجہ عبداللہ ہارون نے کہا ہے کہ دنیا میں آہستہ آہستہ نئے اتحاد بن رہے ہیں، امریکی اور روسی صدر کے درمیان مذاکرات کا فائدہ دنیا کو ہو گا، صورتحال تیزی سے تبدیل ہو رہی ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو نگران وزیر خارجہ عبداللہ ہارون نے خارجہ پالیسی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوئی نہیں کہہ سکتا کہ عالمی منظر نامے پر کیا کچھ ہونے جا رہا ہے، امریکی اور روسی صدر کے درمیان مذاکرات کا فائدہ دنیا کو ہو گا، دنیا میں آہستہ آہستہ نئے اتحاد بن رہے ہیں، افغانستان، بھارت اور دہشت گردی جیسے چیلنجز کا سامنا ہے، صورتحال تیزی سے تبدیل ہو رہی ہے، بھارت کو اپنی غلطیوں کا احساس کرنا ہو گا، نئی نسل معاشی ترقی اور تعلیم کی طرف دیکھتی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں