انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر سے متعلق کیس میں عدم حاضری کی بنا پر استغاثہ کے گواہ ملک شہباز کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے

بدھ 18 جولائی 2018 16:09

انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر سے متعلق کیس میں عدم حاضری کی بنا پر استغاثہ کے گواہ ملک شہباز کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2018ء) انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج شارخ ارجمند نے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر سے متعلق کیس میں استغاثہ کے گواہ ملک شہباز کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے سماعت 27اگست تک ملتوی کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

بدھ کو عدالت نے سماعت کی تو ملزم انور احمد کے وکیل نے مقدمہ کے گواہ گوہر علی شاہ کے بیان پر جرع مکمل کر لی ۔عدالت نے عدم حاضری کی بنا پر استغاثہ کے گواہ ملک شہباز کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے مذید سماعت 27اگست تک ملتوی کر دی ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں