اسلام آباد ہائیکورٹ کا ایف ایٹ کچہری میں واقع فٹ بال گراونڈ خالی کرانے کا حکم

وفاقی دارالحکومت میں تجاوزات کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت 31جولائی تک ملتوی

بدھ 18 جولائی 2018 16:50

اسلام آباد ہائیکورٹ کا ایف ایٹ کچہری میں واقع فٹ بال گراونڈ خالی کرانے کا حکم
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2018ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں تجاوزات کے خلاف دائر درخواستوں پر ایف ایٹ کچہری میں واقع فٹ بال گراونڈ خالی کرانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 31جولائی تک ملتوی کر دی ہے ۔بدھ کو عدالت عالیہ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی پر مشتمل سنگل بینچ نے سماعت کی اس موقع پر سی ڈی اے کے ڈائریکٹر انفورسمینٹ عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ مجھے دھمکیاں مل رہی ہیں۔

(جاری ہے)

جس پر فاضل جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے حکم دیا کہ دھمکی دینے والے کے خلاف ایف آئی آر درج کرائیں اگر پولیس تعاون نہ کرے تو عدالت کو مطلع کیا جائے۔عدالت نے حکم دیا کہ سی ڈی اے شہر سے تمام تر تجاوزات خالی کرائے ۔عدالت نے ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے نمائندوں کو طلب کر لیا۔فاضل جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کہا کہ اس معاملے پر کمیٹی بنائی جائے جو گراؤنڈ کو خالی کرائے،فٹ بال گراؤنڈ خالی کرائیں پھر وکلاء اور ججز کا فٹبال میچ کرائیں گے ۔عدالت نے کیس کی مذید سماعت 31 جولائی تک ملتوی کر دی ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں