وفاقی کابینہ نے نوازشریف کیخلاف دو ریفرنسز کے اوپن ٹرائل کی منظوری دیدی، اجلاس میں جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن واپس لینے، بینکنگ کورٹ ٹو لاہورکے جج کی تعیناتی، چیئرمین پورٹ قاسم کو اضافی ذمہ داریاں دینے کی منظوری دی گئی
کابینہ اجلاس کے ایجنڈے میں منی لانڈرنگ کے خلاف اقدامات اور ایف اے ٹی ایف کی شرائط پرغور، انتخابات کے عمل کو شفاف بنانے کے اقدامات کو حتمی شکل دے دی گئی،وفاقی کابینہ نے فنانس ڈویژن کی طرف سے مختلف تجاویز، الیکشن ایکٹ 2017میں ترمیم، فاٹا اور پاٹا کو وفاقی ٹیکسز سے مستثنیٰ قرار دینے کے نوٹیفکیشن کی منظوری دی ، ایف ٹی ایف کی سفارشات پر عملدرآمد کیلئے مختلف تجاویز ، دیامر بھاشا ڈیم کیلئے وفاقی ملازمین کا حصہ شامل کرنے کی منظوری دی گئی، تجویز کے مطابق گریڈ 17سے گریڈ 22تک کے ملازمین دو دن کی،گریڈ 1سی16تک کے ملازمین ایک دن کی تنخواہ عطیہ کریں گے، کابینہ ارکان ایک مہینے کی تنخواہ ڈیمز فنڈ میں جمع کرائیں گے
بدھ 18 جولائی 2018 16:50
(جاری ہے)
وفاقی کابینہ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا پانے والے سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس کا ٹرائل اوپن کورٹ میں کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور جیل ٹرائل کے لیے نیب آرڈیننس کے تحت جاری نوٹی فکیشن منسوخ اور جیل ٹرائل کا نوٹیفکشن واپس لینے کی منظوری دے دی۔
اس کے علاوہ اجلاس میں نگران وزیر داخلہ نے امن وامان کی صورتحال پر بریفنگ دی اور اس دوران عام انتخابات کے عمل کو شفاف بنانے کے اقدامات کو حتمی شکل دی گئی۔ کابینہ اجلاس کے ایجنڈے میں منی لانڈرنگ کے خلاف اقدامات اور ایف اے ٹی ایف کی شرائط پرغور کیا گیا۔اجلاس میں بینکنگ کورٹ ٹو لاہورکے جج کی تعیناتی کی بھی منظوری دی گئی جب کہ کابینہ نے چیئرمین پورٹ قاسم کو اضافی ذمہ داریاں دینے کی منظوری بھی دی ہے۔ اعلامیہ میں ایف ٹی ایف کی سفارشات پر عملدرآمد کیلئے مختلف تجاویز کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں دیامر بھاشا ڈیم کیلئے وفاقی ملازمین کا حصہ شامل کرنے کی منظوری دی گئی۔ تجویز کے مطابق گریڈ 17سے گریڈ 22تک کے ملازمین دو دن کی تنخواہ دیں گے، ڈیمز کیلئے گریڈ 1سے گریڈ16تک کے ملازمین ایک دن کی تنخواہ عطیہ کریں گے، کابینہ ارکان ایک مہینے کی تنخواہ ڈیمز فنڈ میں جمع کرائیں گے۔وفاقی کابینہ نے فنانس ڈویژن کی طرف سے مختلف تجاویز کی منظوری بھی دی۔ نگران کابینہ نے الیکشن ایکٹ 2017میں ترمیم کی منظوری دی، فاٹا اور پاٹا کو وفاقی ٹیکسز سے مستثنیٰ قرار دینے کے نوٹیفکیشن کی منظوری دی گئی، فاٹا اور پاٹا کو ٹیکس استثنیٰ ابتدائی طور پر تین ماہ کیلئے ہو گا۔سیکرٹری داخلہ نے امن و امان اور الیکشن کی صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کیلئے 42ہزار سیکیورٹی اہلکار تعینات ہوں گے، الیکشن کے دوران مختلف اداروں سے فضائی و تکنیکی معاونت لی جائے گی، الیکشن کے دوران نادرا اور ایف آئی اے تکنیکی معاونت فراہم کریں گے، صوبائی حکومتیں انتخابی ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد یقینی بنائیں، سیاسی رہنماوں کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے گیمتعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پناہ کے اشتراک سے پاک بحریہ شفاء ہسپتال کراچی میں پیدائشی قلبی مرض میں مبتلا2 سالہ بچے کے دل کا کامیاب ..
وفاقی وزیر خزانہ اور محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب سےالبرکہ بینک پاکستان لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز ..
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں ..
وفاقی وزیر خزانہ اور محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب سے بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے کنٹری ہیڈ سید ..
حکومت کی طرف سے کم از کم اجرت 32 ہزار روپے رکھی گئی ہے
آئی ایم ایف کے نئے پروگرام کیلئے اسٹاف لیول معاہدہ جولائی میں ہونے کا امکان ہے، محمد اورنگزیب
آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کا مختلف ناکوں کا دورہ
ہمارے حکومت کیساتھ کوئی بیک ڈور مذاکرات نہیں ہورہے، عمرایوب
شہداء کے خاندانوں کی حفاظت کیلئے شہداء فورم بلوچستان نے سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر
8 فروری کے عام انتخابات کے بعد جو فارم 47 خلافِ قانون کئی روز تک جاری نہ ہوئے انکا ضمنی انتخاب کے چند گھنٹے ..
اسٹریٹجک اداروں کے معروف سائنسدانوں اور انجینئرز کو ان کی شاندار خدمات پر سول ایوارڈز سے نوازنے کی تقریب ..
بجلی چوری کا خاتمہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے بغیر ممکن نہیں ہے ،بجلی چوری میں افسران ملوث پائے گئے ..
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
شاہین نے رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کا بریڈمین قرار دے دیا
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ