پاکستان خطرے میں ہے،

دشمن ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنے کیلئے کچھ بھی کر سکتا ہے ،سینیٹر رحمان ملک

بدھ 18 جولائی 2018 16:50

پاکستان خطرے میں ہے،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جولائی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ پورا پاکستان اس وقت خطرے میں ہے، دشمن ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنے کے لیئے کچھ بھی کر سکتا ہے ،22نکات کے نیشنل ایکشن پلان پر عمل نہیں ہو سکا،ہمیں داعش کا سر کچلنا ہو گا،پورا ملک محفوظ الیکشن چاہتا ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو چیف الیکشن کمشنر سے سینیٹر رحمان ملک نے ملاقات کی ،اجلاس کے دوران عام انتخابات کے لیئے سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے گفتگو کی گئی ، ملاقات کے بعد الیکشن کمیشن کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ نیکٹا نے قائمہ کمیٹی کو بتایا تھا کہ اے این پی ،پیپلز پارٹی ،ن لیگ سمیت دیگر جماعتوں کے سربراہان پر حملہ ہو سکتا ہے ،ہم نے صوبوں کو بتا دیا تھا کہ وہ سب کو سیکیورٹی فراہم کریں ، رحمان ملک نے کہا کہ الیکشن میں دھاندلی کے چانسز بہت کم نظر آرہے ہیں ،پورا ملک محفوظ الیکشن چاہتا ہے،ہمیں داعش کا سر کچلنا ہو گا،انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کے قافلے کو اوچ شریف میں روکنے کے معاملے پر انکوائری ہو رہی ہے ،انہوں نے کہا کہ جب بھی کسی ملک کو کمزور کیا جاتا ہے تو اس ملک کے اداروں کو کمزور کیا جاتا ہے،ہارون بلور نے کیا قصور کیا تھا،پوری قوم سے اپیل ہے کہ ملکر بیٹھیں اور اتحاد کا مظاہرہ کریں ،رحمان ملک نے کہا کہ پورا پاکستان اس وقت خطرے میں ہے، دشمن ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنے کے لیئے کچھ بھی کر سکتا ہے ،22نکات کے نیشنل ایکشن پلان پر عمل نہیں ہو سکا، پرویز خٹک کے بیان سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پتہ نہیں پرویز خٹک کس ماحول میں بیٹھے تھے سب کا ڈی این اے ہونا چاہیے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں