سینیٹر رحمان ملک کی چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار محمد رضا سے ملاقات ،

الیکشن میں امن و امان کی صورتحال پرتبادلہ خیال

بدھ 18 جولائی 2018 16:55

سینیٹر رحمان ملک کی چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار محمد رضا سے ملاقات ،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2018ء) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرمین سینیٹر رحمان ملک نے بدھ کو چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار محمد رضا سے ملاقات کی اور الیکشن میں امن و امان کی صورتحال اور اس ضمن میں لیے گئے اقدامات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ۔

(جاری ہے)

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ الیکشن کمیشن صاف شفاف اور آزادانہ انتخابات کے انعقاد کے لئے بھرپور اقدامات کر رہا ہے اور پولنگ ڈے پر امن وامان یقینی بنایا جائے گا ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں