نیلسن منڈیلا اس سوچ کا نام ہے، جس کے لئے انہوں نے نہ صرف انسانی حقوق بلکہ جمہوریت اور امن و استحکام کیلئے 27 سال جیل کاٹی،

پاکستان سویٹ ہوم کے بچوں کے درمیان کھڑے ہوکر بہت خوشی محسوس کر رہا ہوں جنوبی افریقہ کے ہائی کمشنر منڈولو جیلے کا نیلسن منڈیلا کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب

بدھ 18 جولائی 2018 17:03

نیلسن منڈیلا اس سوچ کا نام ہے، جس کے لئے انہوں نے نہ صرف انسانی حقوق بلکہ جمہوریت اور امن و استحکام کیلئے 27 سال جیل کاٹی،
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2018ء) جنوبی افریقہ کے ہائی کمشنر منڈولو جیلے نے کہا ہے کہ نیلسن منڈیلا اس سوچ کا نام ہے، جس کے لئے انہوں نے نہ صرف انسانی حقوق بلکہ جمہوریت اور امن و استحکام کیلئے 27 سال جیل کاٹی۔ پاکستان سویٹ ہوم کے بچوں کے درمیان کھڑے ہوکر بہت خوشی محسوس کر رہا ہوں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان سویٹ ہوم اور یو این کے اشتراک سے نیلسن منڈیلا کے عالمی دن (سوویں سالگرہ) پر منعقدہ تقریب سے خطاب میں کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یو این کے انفارمیشن سنٹر کے سربراہ ولاستمل سمک نے کہا کہ پاکستان سویٹ ہوم میں یتیم بچوں کے حوالہ سے کئے گے انتظامات کو دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان یتیم بچوں کیلئے میں اپنی حد تک جو کچھ کر سکا ضرور کروں گا اور میں زمرد خان (ہلال امتیاز) کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے یتیم بچوں کیلئے جو کچھ کر دیا ہے وہ اتنے کم وقت میں کرنا ممکن نظر نہیں آتا، زمرد خان بھی نیلسن منڈیلا کی طرح ہی وکیل ہیں اور دونوں نے ہی تمام طرح زندگی یتیم بچوں کے حقوق کیلئے وقف کی اور بے شک نیلسن منڈیلا کی سوچ اور جدوجہد ہمارے اور ان بچوں کیلئے مشعل راہ ہے۔

(جاری ہے)

کرغزستان کے سفیر ایرک بشمیبیایر، سوڈان کے سیکرٹری محمد بشیر محمد احمد، قزاخستان کے سفیر اتجان مولوموو نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سویٹ ہوم آ کر بہت خوشی محسوس کر رہے ہیں، اس طرح سے یتیموں کی پرورش ہوتے دنیا میں کہیں نہیں دیکھی، بے شک پاکستان سویٹ ہوم کی پوری ٹیم خراج تحسین کی مستحق ہے۔ تما م معزز مہمانوں نے پاکستان گریٹ ہوم، سکول، ہاسٹل، مسجد، نوتعمیر شدہ لائبریری، اسلامک ریسرچ سنٹر کے انتظامات اور زمرد خان کی انتھک محنت اور جدوجہد جو یتیم بچوں کے مستقبل کو محفوظ اور بہتر بنانے کیلئے کر رہے ہیں، کو خوب سراہا۔

اس دوران مہمانوں نے بچوں سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ گھل مل گے۔ پاکستان سویٹ ہوم کے سرپرست اعلیٰ زمرد خان (ہلا ل امتیاز) نے اپنی ٹیم کے ہمراہ تمام سفیروں اور مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے انتہائی قیمتی وقت میں سے ان بچوں کیلئے وقت نکال کر پاکستان سویٹ ہوم آئے۔ نیلسن منڈیلا دنیا کا ایک عظیم لیڈر ہے جس نے اپنی ذاتی زندگی کو پسِ پشت ڈال کر ان لوگوں کیلئے جدوجہد کی جو محرومی کا شکار تھے اور اس جدوجہد کے بدلے جو جیل کاٹی جو لوگوں کے حقوق دلوانے میں اہم تھی اور مجھے یہ کہتے ہوئے انتہائی خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ ان بچوں میں سے کوئی ایک دن ضرور پاکستان کا نیلسن منڈیلا بنے گا اور قوم کا نام روشن کرے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں