ڈپٹی چیئر مین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کی چین کے سفیر یائو جنگ سے ملاقات ،

باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ْ پاکستان چین کیساتھ اپنے دوطرفہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ، خواہش ہے ان تعلقات کو سیاسی ، پارلیمانی ، سماجی اور عوامی سطح پر مزید وسعت دیکر باہمی تعاون کیلئے نئی راہیں ہموار کی جائیں،سلیم مانڈوی والا

بدھ 18 جولائی 2018 18:47

ڈپٹی چیئر مین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کی چین کے سفیر یائو جنگ سے ملاقات ،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2018ء) ڈپٹی چیئرمین سینٹ سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ پاکستان چین کیساتھ اپنے دوطرفہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور ہماری خواہش ہے کہ ان تعلقات کو سیاسی ، پارلیمانی ، سماجی اور عوامی سطح پر مزید وسعت دیکر باہمی تعاون کے لیے نئی راہیں ہموار کی جائیں۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار چین کے سفیر یاؤجنگ سے بدھ کے روز پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاک چین دوستی کو مزید فروغ دینے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ڈپٹی چیئرمین سینٹ نے کہا کہ چین اور پاکستانی عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں اور دونوں ملکوں نے ہمیشہ ایک دوسرے سے تعاون کی نئی مثالیں قائم کی ہیں جو کہ باہمی روابط کو مزید مستحکم کرنے میں مددگار ثابت ہوئی ہیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی چیئرمین سینٹ نے پارلیمانی سطح پر تعاون کو مزید بڑھانے اور دوطرفہ روابط میں تیزی لانے پر زور دیا ۔ چین کے سفیر نے ڈپٹی چیئرمین سینٹ کو سی پیک کے تحت جاری منصوبوں پر تفصیلی آگا ہ بھی کیا ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں میں تعاون درست سمت میں جارہا ہے اور مزید مواقعوں کی تلاش کے لیے راہیں ہموار ہور ہی ہیں جس سے دونوں ملکوں کی عوام کو فائدہ ہوگا۔چین کے سفیر نے ڈپٹی چیئرمین سینٹ کا شکریہ ادا کیا اور پارلیمنٹ ہاؤس میں گرم جوشی کیساتھ استقبال پر مسرت کا اظہار بھی کیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں