وزیر اطلاعات سید علی ظفر کی پریس بریفنگ ،مستونگ اور پشاور میں دہشت گردانہ واقعات میں شہید ہونیوالوں کے فاتحہ خوانی

بدھ 18 جولائی 2018 18:47

وزیر اطلاعات سید علی ظفر کی پریس بریفنگ ،مستونگ اور پشاور میں دہشت گردانہ واقعات میں شہید ہونیوالوں کے فاتحہ خوانی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2018ء) وفاقی وزیر اطلاعات سید علی ظفر کی پریس بریفنگ کے دوران مستونگ اور پشاور میں دہشت گردانہ واقعات میں شہید ہونیوالوں کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ بدھ کو وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد نگران وزیراطلاعات سید علی ظفر نے کابینہ کے فیصلوں کے بارے میں صحافیوں کو بریفنگ دی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے پشاور اور مستونگ میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات میں شہید ہونے والوں کے خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ایک منٹ خاموشی اختیار کرنے کی درخواست کی تاہم اس موقع پر صحافیوں نے تجویز پیش کی کہ شہداء کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی جائے ۔ پریس بریفنگ کے دوران وفاقی وزیر سید علی ظفر کے ہمراہ موجود سینیٹر میاں عتیق نے پشاور دھماکے میں شہید ہونیوالے ہارون بلور اور مستونگ دھماکے میں شہید ہونیوالے سراج رئیسانی سمیت دیگر شہداء کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کرائی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں