ورثے میں ہمیں یہ غم ہے ملا ،ْ بلاول کا شاہ نواز بھٹو کی برسی کے موقع پر ٹوئٹ

بدھ 18 جولائی 2018 19:32

ورثے میں ہمیں یہ غم ہے ملا ،ْ بلاول کا شاہ نواز بھٹو کی برسی کے موقع پر ٹوئٹ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے چھوٹے ماموں شاہ نواز بھٹو کی 33 برسی کے موقع پر سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی اورسابق وزیر اعظم ذولفقار علی بھٹو کے چھوٹے صاحبزادے شاہ نواز بھٹو 18جولائی 1985 کو پر اسرار طور پر فرانس میں اپنے فلیٹ میں مردہ پائے گئے تھے ،ْاس وقت ان کی عمر 27 سال تھی۔

(جاری ہے)

شاہ نواز بھٹو کی اچانک موت 4اپریل 1979ء میں ذولفقار علی بھٹو کی عدالتی حکم پر دی جانے والی پھانسی کے بعد بھٹو خاندان کیلئے بڑا سانحہ ثابت ہوئی تھی۔شاہ نواز اپنی والدہ بیگم نصرت بھٹو اور ہمشیرہ محترمہ بے نظیر بھٹو کے بہت قریب تھے۔ جس وقت یہ واقعہ پیش آیا بیگم نصرت بھٹو اپنے خاندان کے ہمراہ تعطیلات منانے کیلئے جنوبی فرانس میں ہی تھیں۔بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ماموں کی یاد تازہ کرتے ہوئے سماجی رابطہ ویب سائٹ پر پیغام جاری کرتے ہوئے شاہ نواز بھٹو کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں حبیب جالب کا شعر بھی لکھا جو کچھ یوں ہے۔ورثے میں ہمیں یہ غم ہے ملا……اس غم کو نیا کیا لکھنا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں