وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی سب سے بڑی مارکیٹ جل کر خاکستر ہوگئی

اسلام آباد میں پشاور موڑ کے قریب واقع ہفتہ وار بازار میں آگ لگنے سے سیکڑوں دکانیں جل کر خاکستر ہوگئیں آگ بجھانے کے لیے سی ڈی اے کے فائر ٹینڈرز کے علاوہ پاک بحریہ اور راولپنڈی کی انتظامیہ سے بھی مدد حاصل کی گئی

بدھ 18 جولائی 2018 19:38

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی سب سے بڑی مارکیٹ جل کر خاکستر ہوگئی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2018ء) وفاقی دارالحکومت پشاور موڑ کے قریب واقع ہفتہ وار بازار میں آگ لگنے سے سیکڑوں دکانیں جل کر خاکستر ہوگئیں۔

(جاری ہے)

بدھ کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پشاور موڑ کے قریب واقع ہفتہ وار بازار میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے سیکڑوں دکانوں کو لپیٹ میں لے لیا۔آگ بجھانے کے لیے سی ڈی اے کے فائر ٹینڈرز کے علاوہ پاک بحریہ اور راولپنڈی کی انتظامیہ سے بھی مدد حاصل کی گئی اور کئی گھنٹوں کی جدو جہد کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔سی ڈی اے حکام کے مطابق آگ لگنے کی وجوہات کا تعین ابھی تک نہیں کیا جاسکا ،ْ بدھ کو ہفتہ وار بازار بند تھا، اس لئے فی الحال کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں