نیب نے سابق وزیر برجیس طاہر کوسوئی گیس منصوبے میں مبینہ طور پر کرپشن کے الزام میں طلب کرلیا

بدھ 18 جولائی 2018 19:38

نیب نے سابق وزیر برجیس طاہر کوسوئی گیس منصوبے میں مبینہ طور پر کرپشن کے الزام میں  طلب کرلیا
اسلام آباد /لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جولائی2018ء) قومی احتساب بیورو(نیب) نے سوئی گیس کرپشن کیس میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان برجیس طاہر کو 20جولائی کو طلب کرلیا،برجیس طاہر پر قومی اسمبلی کے حلقہ 135میں سوئی گیس منصوبے میں مبینہ طور پر کرپشن کا الزام ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق نیب لاہور نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان برجیس طاہر کو قومی اسمبلی کے حلقہ 135میں سوئی گیس کے منصوبے میں مبینہ کرپشن پر 20جولائی کو طلب کرلیا ہے، برجیس طاہر کو طلبی کا نوٹس نیب لاہور کی طرف سے جاری کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ عدالت کی طرف سے مذکورہ منصوبے میں مبینہ کرپشن پر نیب کو برجیس طاہر و دیگر ملزمان کے خلاف ریفرنس تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں