کوئی کتنا ہی طاقتور کیوں نہ ہو اسے قومی رہنمائوں کی تذلیل کی کھلی چھٹی نہیں دی جاسکتی،پرویز رشید

نواز شریف اور مریم ساتھ کیساتھ انتہائی توہین آمیز سلوک کا نگران حکومت، سپریم کورٹ نوٹس لے،سابق وزیر اطلاعات

بدھ 18 جولائی 2018 19:43

کوئی کتنا ہی طاقتور کیوں نہ ہو اسے قومی رہنمائوں کی تذلیل کی کھلی چھٹی نہیں دی جاسکتی،پرویز رشید
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2018ء) پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنماء و سابق وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کے ساتھ انتہائی توہین آمیز سلوک کا نگران حکومت اور سپریم کورٹ نوٹس لے ، بدسلوکی کی جو تفصیل سامنے آئی ہے اس نے پاکستان کا سر شرم سے جھکا دیا ہے، کوئی کتنا ہی طاقتور کیوں نہ ہو اسے قومی رہنمائوں کی تذلیل کی کھلی چھٹی نہیں دی جاسکتی۔

نجی ٹی وی کے مطابق پرویز رشید نے کہا کہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز سے روا رکھا گیا سلوک قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور مریم نواز کیساتھ پہلے لاہور ایئر پورٹ پر بدسلوکی کی گئی ۔

(جاری ہے)

اب بدسلوکی کی جو تفصیل سامنے آئی ہے اس نے ہر پاکستانی کا سر شرم سے جھکا دیا ہے۔ پرویز رشید نے کہا کہ خصوصی طیارے پرانہیں اسلام آباد لانے کے بعد انتہائی توہین آمیز سلوک کیا گیا ۔

ایک قومی رہنماء کیساتھ ایسا سلوک ناقابل برداشت ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ وہ کون لوگ تھے جنہوں نے نواز شریف اور مریم نواز کو گرفتار کیا ، کس کے حکم سے نواز شریف اور مریم نواز کی تصویریں اور فلمیں بنائی گئیں ۔ انہوں نے کہا کہ دو اہلکار نواز شریف کے دائیں ، بائیں بیٹھ گئے ۔ پرویز رشید نے کہا کہ مریم نواز کے ساتھ اختیار کیا گیا رویہ اخلاقی دیوالیہ پن ہے۔ پرویز رشید نے کہا کہ نواز شریف تین بار وزیراعظم رہنے والے ملک کے سب سے مقبول سیاستدان ہیں۔ نواز شریف اپنی بیگم اور مریم نواز اپنی والدہ بیگم کلثوم نواز کو تشویشناک حالت میں چھوڑ کر گرفتاری دینے پاکستان آئے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں