عمران خان انتخابات سے چند روز قبل 2 بہت بڑی سیاسی وکٹیں اڑانے میں کامیاب

مسلم لیگ کے سینئر نائب صدر اجمل وزیر خان اور سابق وزیراعظم محمد خان جونیجو کی بیٹی فضہ جونیجو نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی

muhammad ali محمد علی بدھ 18 جولائی 2018 19:02

عمران خان انتخابات سے چند روز قبل 2 بہت بڑی سیاسی وکٹیں اڑانے میں کامیاب
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 جولائی2018ء) عمران خان انتخابات سے چند روز قبل 2 بہت بڑی سیاسی وکٹیں اڑانے میں کامیاب، مسلم لیگ کے سینئر نائب صدر اجمل وزیر خان اور سابق وزیراعظم محمد خان جونیجو کی بیٹی فضہ جونیجو نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے بڑی بڑی سیاسی وکٹیں اڑانے کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔

بدھ کے روز بھی عمران خان انتخابات سے چند روز قبل 2 بہت بڑی سیاسی وکٹیں اڑانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ مسلم لیگ ق کے رہنماء اور سینئر نائب صدر اجمل وزیر اور سابق وزیراعظم محمد خان جونیجو کی بیٹی فضہ جونیجو نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق مسلم لیگ ق کے رہنماء اور سینئر نائب صدر اجمل وزیر اور سابق وزیراعظم محمد خان جونیجو کی بیٹی فضہ جونیجو نے سربراہ تحریک انصاف عمران خان سے الگ الگ ملاقات کی۔

(جاری ہے)

 ملاقات کے موقع پر انہوں نے عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ ملاقات کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے مسلم لیگ ق کے رہنماء اور سینئر نائب صدر اجمل وزیر اور سابق وزیراعظم محمد خان جونیجو کی بیٹی فضہ جونیجو کی پارٹی میں شمولیت پر خوشی کا اظہار بھی کیا۔ واضح رہے کہ اجمل خان وزیر مسلم لیگ (ق) کے سینئر نائب صدر تھے اور وہ مسلم لیگ (ق) خیبرپختونخوا کے چیف آرگنائزر بھی تھے۔ مسلم لیگ ق کیساتھ وہ کئی برس تک وابستہ رہے۔ تاہم اب اجمل خان وزیر نے انتخابات سے چند روز قبل مسلم لیگ ق کو خیرباد کہہ دیا ہے۔ امکان ہے کہ اجمل خان وزیر کو تحریک انصاف میں ایک اہم عہدے سے نواز دیا جائے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں