پاکستان کی تاریخ میں 2018کا الیکشن ایک فیصلہ کن حیثیت رکھتا ہے،عمران خان

ملکی معیشت کو در ست کرنے کیلئے سخت فیصلے ، اصلاحات کرنی ہوگی جس کے لیے ایک مضبوط حکومت درکار ہے،مستونگ سانحہ اور ہارون بلورکی شہادت کے افسوسناک واقعہ ہے،چیئرمین تحریک انصاف کا خیبر پختونخوا کے عوام کے نام پیغام

بدھ 18 جولائی 2018 21:13

پاکستان کی تاریخ میں 2018کا الیکشن ایک فیصلہ کن حیثیت رکھتا ہے،عمران خان
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جولائی2018ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں یہ الیکشن ایک فیصلہ کون الیکشن ہے کی حیثیت رکھتا ہے،ملکی معیشت کو درستکرنے کیلئے سخت فیصلے ، اصلاحات کرنی ہوگی جس کے لیے ایک مضبوط حکومت درکار ہے،۔مستونگ سانحہ اور ہارون بلورکی شہادت کے افسوسناک واقع ہے۔

بدھ کو چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے خیبر پختونخوا کے عوام کے نام پیغام میں کہا ہے کہ پختونخوا کے عوام کو تاکید کرتا ہوں کہ 25 تاریخ کو انتخابات میں بھرپور شرکت کریں۔پاکستان کی تاریخ میں یہ الیکشن ایک فیصلہ کون الیکشن ہے کی حیثیت رکھتا ہے۔جتنی پرزور آپ کی اس میں شرکت ہوگی انشاء اللہ تحریک انصاف کی اتنی ہی مضبوط حکومت بنے گی۔

(جاری ہے)

ملکی معیشت کو درست کرنا ہے سخت فیصلے کرنے ہونگے اصلاحات کرنی ہوگی اور ان سب کاموں کے لیے ایک مضبوط حکومت درکار ہے۔ مضبوط حکومت تب ہی ممکن ہے جب آپ سب لوگ نکلیں گے اور ووٹ ڈالیں گے۔مستونگ سانحہ اور ہارون بلورکی شہادت کے افسوسناک واقع کی وجہ سے میں بہت سی جگہوں پر نہیں جا سکا اور بہت سے جلسے منسوخ کرنا پڑے۔ لیکن میں چاہتا ہوں کے آپ اس بات کو سمجھیں کہ یہ الیکشن آپ کے اور آپ کی آنے والی نسلوں کے مستقبل کے لیے بہت اہم ہے۔25 تاریخ کو آپ نے بلے پر ٹھپہ لگانا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں