اسد عمر نے حرکت المجادہن کیساتھ اتحاد کی خبروں کی تردید کردی

muhammad ali محمد علی بدھ 18 جولائی 2018 20:29

اسد عمر نے حرکت المجادہن کیساتھ اتحاد کی خبروں کی تردید کردی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 جولائی2018ء) اسد عمر نے حرکت المجادہن کیساتھ اتحاد کی خبروں کی تردید کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سے قومی اور بین الاقوامی میڈیا میں ایک خبر کے خوب چرچے ہوئے ہیں۔ خبر کے مطابق تحریک انصاف نے امریکا کی جانب سے کالعدم قرار دی گئی ہے حرکت المجاہدین کیساتھ انتخابی اتحاد کر لیا ہے۔ میڈیا پر کچھ تصاویر بھی جاری کی گئیں جن میں حرکت المجاہدین کے سربراہ فضل الرحمان خلیل اور تحریک اںصاف کے رہنما اسد عمر ملاقات کر رہے ہیں۔

تاہم اب اس حوالے سے اسد عمر کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔ اسد عمر نے حرکت المجاہدین کے ساتھ اتحاد کی خبروں کی تردید کردی ہے۔ اسد عمر کے مطابق ایسی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ اسد عمر کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز انتخابی مہم کے سلسلے میں انہوں نے حرکت المجاہدین کے خلیل الرحمان سے ملاقات کی تھی۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران حرکت المجاہدین کے خلیل الرحمان نے تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان ضرور کیا، لیکن ہمارے ساتھ کسی قسم کے انتخابی اتحاد کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ واضح رہے کہ اس حوالے سے بھارتی میڈیا میں خاصا واویلا مچایا جا رہا ہے۔ کشمیر کی تحریک آزادی کا حصہ رہنے والی حرکت المجاہدین کو بھارت نے دباو ڈال کر 1997 میں امریکا سے دہشت گرد تنظیم قرار دلوایا تھا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں