عمران خان بلاول بھٹو کی مقبولیت سے خوفزدہ ہیں،نیئرحسین بخاری

عوام چیئرمین پیپلزپارٹی کے بیان سے اتفاق کررہے ہیں، ستم گروں نے عمران خان صرف گالی سکھائی اور نیازی کی سیاست الزام تراشی پر ختم ہوتی ہے ،تقریب سے خطاب

بدھ 18 جولائی 2018 21:19

عمران خان بلاول بھٹو کی مقبولیت سے خوفزدہ ہیں،نیئرحسین بخاری
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جولائی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ عوام بلاول بھٹو زرداری کے بیانیہ سے اتفاق کر رہے ہیں۔ بلاول بھٹو کی مقبولیت سے عمران نیازی خوفزدہ ہوگئے ہیں۔ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ستم گروں نے عمران نیازی کو صرف گالی سکھائی، نیازی کی سیاست گالی سے شروع ہو کر الزام تراشی پر ختم ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

عمران نیازی رونے دھونے کو 25جولائی تک سنبھال کر رکھیں کیونکہ شکست ان کا مقدر ہے۔ نیر بخاری نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کے پاس عوام کے لئے تین وقت کی روٹی اور معاشرے میں خواتین کے باوقار مقام کا ٹھوس پروگرام ہے۔ بلاول بھٹو کے منشور میں کسانوں اور مزدوروں کی بہتری زندگی اور معاشی انصاف کا پروگرام ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کے منشور سے ان کے مخالفین بے چین ہیں کیونکہ بلاول بھٹو زرداری کے مخالفین کے پاس عوام کی بھلائی کا کوئی پروگرام نہیں اس لئے وہ گالی گلوچ اور الزام تراشی کا سہارا لے رہے ہیں۔ن۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔طارق ورک

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں