شہید شاہ نواز بھٹو کی یوم شہادت پر آصف علی زرداری کا زبردست خراج عقیدت پیش
آج کا روز ہمیں بھٹو خاندان کی قربانیاں یاد دلاتا ہے جنہوں نے قربانیوں کی لازوال داستان رقم کرتے ہوئے جمہوریت کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ شاہنواز بھٹو کو ان کی جوانی میں شہید کیا گیا، وہ اٹھارہ سال کی عمر سے ڈکٹیٹرشپ کے خلاف نبردآزما تھے اور پاکستان میں ڈکٹیٹرشپ کے سیاہ دورمیں جمہوری جدوجہد کے قائدین میں شامل تھے، شریک چیئرمین کا خصوصی پیغام
بدھ 18 جولائی 2018 22:29
(جاری ہے)
انہوں نے اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنے ملک اورعوام کے لئے جان کا نذرانہ پیش کر دیا۔ اب شاہنواز بھٹو کی شہادت کو 33سال ہوگئے ہیں۔
یہ جان کر سب کا دل خون کے آنسو روتا ہے کہ کس طرح وہ دیارِ غیرمیں ایک صبح جمہوریت اور بھٹو دشمنوں کے ہاتھوں شہید ہوگئے۔ جب ان کی نعش کو ان کی بہن بینظیر بھٹو تدفین کے لئے پاکستان لائیں تو ان کاہیرو کی طرح استقبال کیا گیا تھا جو لوگوں کو آج تک یاد ہے۔ بھٹو خاندان نے پاکستان کے لئے ناقابلِ یقین قربانیاں دی ہیں۔ مادرِ جمہوریت بیگم بھٹو نے اپنے سامنے اپنے شوہر، دو صاحبزادوں اور ایک صاحبزادی کی شہادت دیکھی۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو شہد کے اس قافلے کے پہلے شہید تھے۔ جمہوریت سے پیار کرنے والوں نے بہت ہمت اور استقلال سے ان تمام شہادتوں کے صدمات سہے۔ بھٹو خاندان کی یہ شہادتیں کبھی بھی رائیگاں نہیں جائیں گی اور جمہوریت کے لئے دی جانے والی ہر شہادت اور قربانی ضائع نہیں ہوگی۔ ان قربانیوں کی ہی وجہ سے آج ملک میں جمہوریت ہے اور غریب عوام کی امید قائم ہے کہ ایک روز ضرور وہ ترقی اور خوشحالی دیکھیں گے۔ اللہ تعالیٰ شہید شاہنواز بھٹو کے درجات بلند کرے۔ آمین۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔طارق ورکاسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پاکستان اورویسٹ انڈیز کی ویمن ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ 21 اپریل کو کھیلا جائے گا
اللہ کے بعد صرف شریف فیملی سے امید ہے،عمر اکمل
ورلڈ اوپن اسکواش،پاکستان کے حمزہ خان مین ڈراز میں شامل
بلاول بھٹو زرداری نے مولانا فضل الرحمان کو خیبرپختونخواہ میں احتجاج کا مشورہ دیدیا
شاہین آفریدی کو بطور کپتان تھوڑا وقت دینا چاہیے تھا،جاوید میانداد
نیشنل ویمن فٹ بال چیمپئن شپ ملتوی
پاکستان تنازعہ جموں و کشمیر کے منصفانہ اور پرامن حل کے لیے کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت ..
چیئرمین سینیٹ کی کراچی کے علاقے لانڈھی میں گاڑی پر ہونے والے خودکش دھماکے کی مذمت
اسلام آباد ہائیکورٹ کی پمز ہسپتال کے میڈیکل بورڈ کو پرویز الٰہی کی صحت کا دوبارہ جائزہ لینے کا حکم
فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت کی قرارداد کے مسودے کو ویٹو کرنے کے امریکی فیصلے پر افسوس ہے، ترجمان ..
فیض آباد دھرنا کمیشن کو شہباز شریف کا دیا گیا بیان سامنے آگیا
ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر سیاب خان کی انجینئر فضل خالق جان سےاظہار تعزیت
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
اللہ کے بعد صرف شریف فیملی سے امید ہے،عمر اکمل
-
ورلڈ اوپن اسکواش،پاکستان کے حمزہ خان مین ڈراز میں شامل
-
شاہین آفریدی کو بطور کپتان تھوڑا وقت دینا چاہیے تھا،جاوید میانداد
-
نیشنل ویمن فٹ بال چیمپئن شپ ملتوی
-
پاکستا ن اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سریز کا دوسرا میچ (کل) کھیلا جائیگا
-
وزیراعلیٰ سندھ نےآئی جی سے مانسہرہ کالونی میں دھماکے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی
-
چیئرمین سینیٹ کی کراچی کے علاقے لانڈھی میں گاڑی پر ہونے والے خودکش دھماکے کی مذمت
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی پمز ہسپتال کے میڈیکل بورڈ کو پرویز الٰہی کی صحت کا دوبارہ جائزہ لینے کا حکم
-
بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا
-
بلو چستان میں بہتر طرز حکومت اور شہر یوں کو ریلیف پہنچانا ہماری اولین تر جیح ہے، میرسرفراز بگٹی
-
کراچی، غیر ملکیوں کی گاڑی پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کی شناخت بارے تفصیلات سامنے آگئیں
-
ساہیوال بورڈ کے زیر اہتمام سالانہ انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کا آغاز ہو گیا