آصف زرداری احتساب کے عمل سے کبھی نہیں بھاگے، شیری رحمن

لوٹوں کا ہار لے کر نکلنے والے عمران خان کی گالم گلوچ کی سیاست اقتدار کی ہوس ہے، رہنما پیپلز پارٹی

بدھ 18 جولائی 2018 23:03

آصف زرداری احتساب کے عمل سے کبھی نہیں بھاگے، شیری رحمن
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جولائی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمن نے کہا ہے کہ لوٹوں کا ہار لے کر نکلنے والے عمران خان کی گالم گلوچ کی سیاست اقتدار کی ہوس ہے۔ آصف زرداری احتساب کے عمل سے کبھی نہیں بھاگے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیری رحمن نے کہا کہ عمران خان لوٹوں کے ہار لے کر نکلے ہیں وہ بڑے دھڑلے سے کہتے ہیں کہ انہیں اقتدا رکی ہوس ہے۔

(جاری ہے)

عمران خان کی گالم گلوچ کی سیاست اقتدار کی ہوس ہے۔ انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری احتساب کے عمل سے کبھی نہیں بھاگے۔ بلاول بھٹو نے میثاق جمہوریت کی بات کی وہ میثاق جمہوریت صرف (ن) لیگ کے ساتھ نہی ںہے۔ ہم تمام سیاسی جماعتوں سے میثاق جمہوریت کی بات کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان پہلے اصولوں کی بات کرتے تھے ہمارے کارکنوں اور ایم این ایز کو ڈرایا جا رہا ہے کہا جا رہاہے کہ تحریک انصاف کے نشان پر الیکشن لڑو۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں