عابد باکسر نے شہباز شریف کے لیے نئی مصیبت کھڑی کردی

جائیداد ہتھیانے کے لیے مجھ سے قتل کروایا گیا،بعد میں مجھے ہی کیسسز میں ملوث کروا کر جعلی مقابلے میں قتل کروانے کی کوشش کی گئی،عابد باکسر کا تہلکہ خیز انکشاف

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 18 جولائی 2018 23:21

عابد باکسر نے شہباز شریف کے لیے نئی مصیبت کھڑی کردی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 جولائی2018ء) عابد باکسر نے شہباز شریف کے لیے نئی مصیبت کھڑی کردی۔عابد باکسرنے تہلکہ خیز انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ جائیداد ہتھیانے کے لیے مجھ سے قتل کروایا گیا،بعد میں مجھے ہی کیسسز میں ملوث کروا کر جعلی مقابلے میں قتل کروانے کی کوشش کی گئی۔تفصیلات کے مطابق عابد حسین قریشی عرف عابد باکسر نے برسوں بعد خاموشی توڑ دی ۔

انہوں نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر براہ راست سنگین الزام عائد کر دئیے۔سابق پولیس انسپکٹر عابد باکسر کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کسی کی جائیداد خریدنا چاہتے تھے اور اس مقصد کے لیے انہوں نے اس شخص سے رابطہ بھی کیا تا ہم اس نے پراپرٹی بیچنے سے انکار کر دیا جس کے بعد شہباز شریف نے اس جائیداد کو ہتھیانے کا منصوبہ بنایا اور مجھے سے قتل کروایا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بعد میں مجھے ہی کیسسز میں پھنسا دیا گیا اور فواد حسن فواد جو حمزہ شہباز شریف نے خط لکھا کہ عابد باکسر کے خلاف سخت سے سخت ترین کاروائی کی جائے جس کے بعد فواد حسن فواد نے مجھے نظر بند کروا دیا ۔اس دوران ایسا ہوا کہ ایک دن مجھے کہا گیا کہ آپ نماز پڑھ کر اپنے گناہوں کی توبہ کرلیں ہمیں آپ کو کہیں لے کر جا ؤنا ہے جس پر مجھے لگا کہ یہ لوگ مجھے بھی جعلی پولیس مقابلے میں مروا دیں گے جس پر میں نہیں گیا۔

ابھی یہ سب چل ہی رہا تھا کہ ملک میں مارشل لا لگ گیا اور ہائیکورٹ نے میری نظر بندی ختم کردی۔اس کے بعد میرے کیسسز بھی ختم کر دئیے گئے ،میں اپنے معمولات زندگی میں مصروف ہو گیا ۔جب 2007یا 2008 میں یہ واپس آئے تو انہوں نے میرے خلاف وہیں سے کاروائیاں شروع کر دیں جہاں سے یہ چھوڑ کر گئے تھے۔عابد باکسر کا کہنا تھا میں ان سے اپنی جان بچا کر باہر بھاگ گیا اور انہوں نے مجھے واپس لانے کی بھی کوشش کی لیکن میں بچا رہا ۔

عابد باکسر نے بتایا کہ میرے خلاف ہی دائر کیسسز میں سے ایک میں یہ لوگ میرے ماموں کو لے گئے اور انہیں اس قدر تشدد کا نشانہ بنایا کہ وہ جاں سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔عابد باکسر کا کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں میں ان کے بہت سے راز کھول دوں گا اور عوام کو بتاوں گا کہ یہ نیک نام وزیر اعلیٰ کی حقیقت کیا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں