بھارت کلبھوشن کےجعلی یا اصلی پاسپورٹ پرجواب دینے میں ناکام

گزشتہ ہفتےمقبوضہ کشمیرمیں23 کشمیریوں کوشہید کیا گیا، بلوچستان اور خیبرپختونخواہ میں دہشتگرد حملوں سے قوم اداس ہے،حملوں سے خوفزدہ نہیں جمہوری اور انتخابی عمل جاری رہے گا۔ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کی میڈیا ہفتہ واربریفنگ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 19 جولائی 2018 16:13

بھارت کلبھوشن کےجعلی یا اصلی پاسپورٹ پرجواب دینے میں ناکام
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19 جولائی 2018ء) : ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرفیصل نے کہا ہے کہ بھارت کلبھوشن کے جعلی یا اصلی پاسپورٹ پرجواب نہیں دے سکا،گزشتہ ہفتے مقبوضہ کشمیر میں23 کشمیریوں کوشہید کیا گیا، بلوچستان اور خیبرپختونخواہ میں دہشتگرد حملوں سے قوم اداس ہے،جمہوری اور انتخابی عمل جاری رہے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے میڈیا کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ان ممالک کا شکرگزار ہےجنہوں نے دہشتگرد واقعات پر ہمدردی کا اظہاراور تعزیت کی۔

بلوچستان اور کے پی دہشتگر حملوں نے پوری قوم کواداس کردیا ہے۔ تاہم ملک میں جمہوری اور انتخابی عمل جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان الیکشن کے دوران ان دہشتگرد واقعات سے خوفزادہ ہونے والا نہیں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پربات کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ہفتے کے دوران  مقبوضہ کشمیر میں 23 کشمیریوں کو شہید کردیا گیا۔

بھارت کی طرف سے مقبوضہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری بھارت کی جانب سے وادی مقبوضہ میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔انہوں نے واضح کیا کہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کمیشن کی رپورٹ نے بھی بھارت کے کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کوبے نقاب کردیا ہے۔

ڈاکٹر فیصل نے بتایا کہ بھارت تاحال کلبھوشن کے حسین مبارک پٹیل کے نام پر بنے جعلی یا اصلی پاسپورٹ پرجواب نہیں دے سکا۔ بھارت کلبھوشن یادیو کا گزشتہ سال کیس عالمی عدالت انصاف میں لے کرگیا تھا۔ پاکستان نے کلبھوشن یادیو کے کیس میں بھارتی اعتراضات پر اپنا جواب جمع کروا دیا ہے۔ انہوں نے میڈیا کوبتایا کہ بھارت اس پاسپورٹ پر17 بار بھارت کا سفر کر چکا ہے۔ اسی طرح بھارت ابھی تک کلبھوشن کی ریٹائرمنٹ سے متعلق بھی کوئی ثبوت دینے میں ناکام رہا ہے۔ بھارت کی جانب سے کوئی دستاویزی ثبوت فراہم نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس ثبوت موجود ہیں کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو پاکستان میں تخریبی سرگرمیوں میں ملوث رہا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں